image
Sunday, Mar 26 2023 | Time 12:32 Hrs(IST)
National

لوک سبھا میں ہنڈن برگ معاملے پر ہنگامہ، ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی

لوک سبھا میں ہنڈن برگ معاملے پر ہنگامہ، ایوان کی کارروائی پورے دن  کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 03 جنوری (یو این آئی) ہنڈن برگ کے معاملے پر لوک سبھا میں جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی نہیں چل سکی اور دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی 2 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ایوان کے وسط میں ہی ہنگامہ شروع کردیا اور نعرے بازی شروع کردی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ضروری کاغذات ایوان میں رکھے۔
مسٹر اگروال نے ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کی اور ارکان کو بار بار اپنی نشستوں پر واپس جانے کی تاکید کی۔ ارکان نے ان کی ایک نہ سنی اور ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ مشتعل ارکان نشست کے دونوں طرف کھڑے ہو کر نعرے لگاتے رہے۔
پریزائیڈنگ آفیسر نے ارکان سے درخواست کی کہ صدر کے خطاب پر بحث بھی آئینی ذمہ داری ہے اور یہ ایوان کی روایت بھی رہی ہے۔ ارکان کو ایوان کو چلانے میں تعاون کرنا چاہئے اور صدر کے خطاب پر بحث شروع کرنی چاہئے لیکن ارکان نے ان کی بات نظر انداز کردی اور ہنگامہ آرائی کی جس کی وجہ سے مسٹر اگروال نے ایوان کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کردی۔
یواین آئی۔ م ع۔ 1544

خاص خبریں
ایل وی ایل۔ایم تری/ون ویب انڈیا۔2 کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا

ایل وی ایل۔ایم تری/ون ویب انڈیا۔2 کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا

حیدرآباد26مارچ(یواین آئی)آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکزسے ایل وی ایل۔

...مزید دیکھیں
نڈا بھوپال پہنچے، ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا گیا

نڈا بھوپال پہنچے، ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا گیا

بھوپال، 26 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا آج اپنے ایک روزہ دورے پر مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال پہنچے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم کے 8اپریل کو دورہ حیدرآباد کا امکان

وزیراعظم کے 8اپریل کو دورہ حیدرآباد کا امکان

حیدرآباد26مارچ(یواین آئی) وزیراعظم مودی کے 8اپریل کو حیدرآباد کے دورہ کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں
فرانس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 200 افراد زخمی ہوئے

فرانس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 200 افراد زخمی ہوئے

پیرس، 26 مارچ (یو این آئی) فرانس کے مغربی کمیون کے سینٹ سولین میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 200 افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
روس میں دوا کی کوئی کمی نہیں ہے : مراشکو

روس میں دوا کی کوئی کمی نہیں ہے : مراشکو

ماسکو، 26 مارچ (یو این آئی) روس کے وزیر صحت میخائل مراشکو نے کہا ہے کہ روس میں دواؤں اور طبی آلات کی کوئی کمی نہیں ہے اور تمام ممکنہ مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے میکانزم تیار کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بائیڈن نے مسیسیپی سے مدد کا وعدہ کیا

بائیڈن نے مسیسیپی سے مدد کا وعدہ کیا

واشنگٹن، 26 مارچ (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست مسیسیپی کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی، دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔

...مزید دیکھیں
دھرمیندر کارتک آرین کے مداح بن گئے

دھرمیندر کارتک آرین کے مداح بن گئے

24 Mar 2023 | 4:42 PM

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ فلم اداکار کارتک آریان اس وقت ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ ہی من دھرمیندر نے کارتک کی خوب تعریف کی اور انہوں نے خود کو کارتک کا مداح بتایا ناظرین کے درمیان اداکار کارتک کی بہت زیادہ فین فلوئنگ ہے۔ لیکن فلمی برادری کی طرف سے بھی انہیں اتنا ہی پیار اور سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں دھرمیندر نے کارتک کی ایمانداری اور معصومیت کی تعریف کی تھی۔

image