NationalPosted at: Jul 11 2019 4:54PM حکومت ریلوے کی نجکاری کرنے کی کوشش کر رہی ہے : اپوزیشن
نئی دہلی،11 جولائی (یو این آئي) اپوزیشن نے حکومت پر ریلوے کی نجکاری کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ہماری کچھ سماجی ذمہ داریاں ہیں جن کو پوراکیا جانا چاہیے جبکہ حکمراں فریق نے کہا کہ ریلوے ہندوستان کی ثقافتی قوم پرستی کا اظہار اور اقتصادی ترقی کی ریڑھ ہے اور آنے والے وقت میں اسے منافع کمانے کے قابل بنایا جائے گا۔
وزارت ریلوے سے متعلقہ مطالبات زر پر لوک سبھا میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس کے لیڈر ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے ریل بجٹ کو عام بجٹ میں ہی ضم کردیا گیا ہے۔ اس سے اس کی چمک ماند پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ریلوے پر 50 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ریلوے کی املاک بیچ کر جو پیسہ آئے گا، اس سے یہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔ لیکن، گزشتہ بجٹ میں خرچ کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ بھی اب تک مکمل نہیں کیا جا سکا ہے۔
مسٹرچودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2014 میں بنارس میں اعلان کیا تھا کہ وہ ریلوے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور کم سے کم مسٹر مودی کے وعدے کا تو احترام کیا جانا چاہیے۔
جاری۔ یو این آئي ۔م ش ۔ 1515