image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:27 Hrs(IST)
National

کاروباری مقابلہ آرائی کی فضا قائم رکھنے کے لئے کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کی گئی:سیتارمن

کاروباری مقابلہ آرائی کی فضا قائم رکھنے کے لئے کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کی گئی:سیتارمن

نئی دہلی، 2 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے آج واضح کیا کہ امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں تیزی سے ہورہے کاروباری تبدیلیوں کے درمیان ہندوستان میں کاروباری مقابلہ آرائی کا ماحول قائم رکھنے اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں نئی سرمایہ کاری کے مقصد سے کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوتی کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ سیتارمن نے ’ٹیکس ترمیمی بل۔2019 پر لوک سبھا میں ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر 2019 کے بعدرجسٹرڈ ہونے والی اور 2023 تک پیداوار شروع کرنے والی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو ہی کارپوریٹ ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے، باقی کو نہیں دی گئی ہے۔ اس کا مقصد نئی سرمایہ کاری حاصل کرنا ہے۔ اس کا فائدہ چھوٹی سے لے کر بڑی سبھی کمپنیوں کو ملے گا۔
محترمہ سیتارمن نے کہا ہے کہ یہ فائدہ کمپنی قانون کے تحت رجسٹرڈ کمپنی کو ملے گا۔ ساجھیدار کمپنی یا لمٹیڈ لائبیلیٹ پارٹنرشپ (ایل ایل پی) کمپنی کو اس کا فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خدمات کے شعبوں میں غیر ملکی کمپنیوں کے لئے کم سے کم متبادل ٹیکس (ایم اے ٹی) کو 15 فیصد تک رکھا جائے گا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

میسور، 25 اپریل (یو این آئی) ایک اچانک سیاسی پیشرفت میں کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ششروتا گوڑا، جنہوں نے کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کنیا کماری سے کشمیر گئے تھے، بدھ کو پارٹی چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

25 Apr 2024 | 3:17 PM

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ مسٹر بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے عوام اپنے مقبول وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جیل بھیجے جانے سے بہت افسردہ ہیں۔ لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جواب دیں گے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image