NationalPosted at: Mar 11 2018 1:54PM میکرون آج تاج محل کا دیدار کریں گے
آگرہ ، 11ما رچ (یو این آئی ) فرانسیسی صدر امانوئل میکرون آج دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک تاج محل کا دیدار کریں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر میکرون آگرہ میں تین گھنٹے سے زیادہ ٹھہر یں گے ۔اس دوران ہوائی اڈے سے تاج محل تک سخت سیکورٹی کے انتظامات کئےگئے ہیں۔
مسٹر میکرون کے پروگرام کی وجہ سےشام کے وقت سیاح تاج محل کا دیدار نہیں کر سکیں گے۔ فرانسیسی صدر کے استقبال کے لئے اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما موجود رہیں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر میکرون ایئر فورس کے ایک خاص ہوائی جہاز سے شام چار بج کر45 منٹ پر ہوائی اڈے پہنچیں گے ،وہ پانچ بج کر 15 منٹ پرتاج محل کا دیدار کریں گے اور چھ بج کر 55 منٹ پر دہلی کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔
یو این آئی،ناصر/اظ 1321