InternationalPosted at: Jun 27 2019 12:03PM مڈغاسکر کے اسٹیڈیم بھِگدڑسے 15 افراد کی موت ، 75 زخمی
ماسکو، 27 جون (سپوتنك) مڈغاسکر کے دارالحکومت اینٹا نانیریو کے مهاماسينا اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران مچی بھِگدڑ میں کم از کم 15 افراد کی موت ہو گئی اور 75 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا نے بدھ کو یہ خبر دی ۔ اورنج ایکٹو مڈغاسکر نیوز پورٹل کی رپورٹ کے مطابق یوم آزادی کے 59 ویں سالگرہ کے موقع پر مفت تفریح پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔ اس دوران بڑی تعداد میں پہنچے مهمانو ں میں بھِگدڑ مچ گئی ۔ اس حادثے میں 15 افراد کی موت ہو گئی اور 75 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔اینٹا نانیریو میں واقع مهاماسينا میونسپل اسٹیڈیم کی 22 ہزار افراد کے بیٹھنے کی صلاحیت ہے اور اس میں مختلف کھیل اور ثقافتی و تمدنی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ 19 جنوری کو مڈغاسکر صدر اینڈری راجولنا نے اس کا افتتاح کیا تھا۔
اسپوتنک ۔ ک ج