image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:47 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

دلکش اداؤں سے دیوانہ بنایا مادھوری دکشت نے

دلکش اداؤں سے دیوانہ بنایا مادھوری دکشت نے

سالگرہ 15 مئی کے موقع پر .. ممبئی، 14 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائی سے ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت بنائی ہے۔
مادھوری دکشت کی پیدائش 15 مئی 1967 کو ممبئی میں ایک متوسط ​​طبقہ کے مراٹھی برہمن خاندان میں ہوئی۔
انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی سے حاصل کی۔
اس کے بعد انہوں نے ممبئی یونیورسٹی میں 'مائکرو بایولوجسٹ' بننے کے لیے داخلہ لے لیا۔
اس درمیان انہوں نے تقریباً آٹھ سال تک كتھك ڈانس کی تربیت بھی حاصل کی۔
مادھوری دکشت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1984 میں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم 'معصوم' سے کیا لیکن کمزورا سکرپٹ اور ہدایت کی وجہ سے فلم باکس آفس پر بری طرح ردکردی گئی۔
سال1984 سے 1988 تک وہ فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرتی رہیں۔
'معصوم' کے بعد انہیں جو بھی کردار ملا وہ اسے قبول کرتی چلی گئیں۔
اس دوران انہوں نے 'سواتی'، 'آوارہ '، 'باپ'، 'زمین'، 'مہرے'، 'حفاظت' اور 'اتردکشن' جیسی کئی دوسرے درجے کی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔
سال 1988 میں انہیں ونود کھنہ کے ساتھ فلم 'دیاوان ' میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن اس سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔
جاری۔
یواین آئی۔
اےایم۔

image