RegionalPosted at: Dec 9 2022 5:40PM کمل ناتھ نے سونیا کو سالگرہ کی مبارکباد دی
بھوپال، 9 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کانگریس پارٹی کی سپریم لیڈر، ہندوستانی سیاست میں قربانی کا مجسمہ اور ہندوستان کی جمہوریت کو ایک نئی سمت دینے والی محترمہ گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد۔
انہوں نے کہا کہ ایشور سے محترمہ گاندھی کی لمبی اور کامیاب زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔
یو این آئی۔ این یو۔