RegionalPosted at: Nov 30 2024 1:56PM مودی کی قیادت میں مدھیہ پردیش کی طاقت ہوجاتی ہے دوگنی: یادو
بھوپال، 30 نومبر ( یو این آئی ) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اپنے دورہ جرمنی کے دوران جرمن سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش میں بھی سرمایہ کاری کے مواقعوں میں توسیع ہوئی ہے اور ان کی وژنری قیادت میں سب کی طاقت دوگنی ہو جاتی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش اسکل منیجمنٹ اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ لیپ گروپ کی مدھیہ پردیش میں ایک دہائی سے زیادہ کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ مدھیہ پردیش کی رسائی ملک ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کے بازاروں تک ہے۔ اس گروپ نے بنگلورو کے بعد مدھیہ پردیش کو اپنا مرکز بنایا ہے اور اس نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔
ڈاکٹر یادو نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نہ صرف ملک میں بلکہ مدھیہ پردیش میں بھی سرمایہ کاری کے امکانات میں وسیع ہوئی ہے۔ ڈاکٹر یادو نے جرمنی کے اپنے دورے کے دوران جمعہ کو اسٹٹ گارٹ میں لیپ (ایل اے پی پی) گروپ کے سی ای او میتھیاس لیپ اور ان کی ٹیم کے ساتھ فیکٹری کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مختلف صنعتی گروپوں کی انتظامیہ کو مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی جس میں سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ امکانات ہیں۔
ڈاکٹر یادو نے سرمایہ کاروں کو بھوپال میں مجوزہ گلوبل انویسٹرس سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری صنعت کے لیے نئے امکانات کے دروازے کھولے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔