image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 17:27 Hrs(IST)
Others

ایک دو دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی: پرتھوی راج چوہان

ایک دو دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی: پرتھوی راج چوہان

ممبئی، 22 نومبر (یواین آئی) مہاراشٹر میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان نے جمعہ کے روز پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ شیو سینا کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے اور تمام باتیں ایک دو دنوں میں واضح ہو جائیں گی انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی سے کانگریس کے کچھ بڑے لیڈر آج ممبئی آ رہے ہیں جس کے بعد کانگریس اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈروں کی شیو سینا رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے سلسلے میں سبھی باتیں ایک دو دن میں صاف ہو جائے گی این سی پی اور کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان کئی دور کی بات چیت میں شیوسینا کے ساتھ حکومت بنانے کے سلسلے میں رضامندی بن گئی ہے۔ سابق مرکزی وزیر شرد پوار کے دہلی واقع رہائش گاہ میں جمعرات کو ہوئی میٹنگ میں ریاست میں شیوسینا کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کو ہری جھنڈی دی گئی۔اس اجلاس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ذریعہ بات چیت کے لئے مقرر پارٹی لیڈر احمد پٹیل، ملک ارجن كھڑگے اور کے سی وینو گوپال نے مسٹر پوار سے بات چیت کی۔ اجلاس میں کانگریس لیڈر بالا صاحب تھوراٹ، پرتھوی راج چوہان، این سی پی لیڈر پرفل پٹیل، اجیت پوار، سپریا سولے، نواب ملک اور دیگر رہنما موجود تھے۔
اجلاس کے بعد مسٹر چوہان اور مسٹر ملک نے کہا "آج کانگریس اور این سی پی لیڈروں کی یہاں میٹنگ ہوئی اور حکومت سازی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانگریس اور این سی پی کا حکومت بنانے سے منسلک تمام معاملات پر بات چیت کا دور ختم ہو گیا ہے اور دونوں حکومت بنانے کے سلسلے میں متفق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ بھی بات چیت کی جائے گی اور اس بارے میں دونوں جماعتوں کے سینئر لیڈر جمعہ کو ممبئی میں اتحاد کے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
اپوزیشن کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے: مودی

اپوزیشن کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے: مودی

گیا، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن جماعتوں کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی نہیں بدل سکتا، خود ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بھی نہیں بدل سکتے ہیں  انڈیا الائنس عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہ اگر لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو آئین کو بدل دیا جائے گا گیا میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار جیتن رام مانجھی اور اورنگ آباد سے انتخاب لڑ رہے سشیل کمار سنگھ کے حق میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں آئین کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
پہلےجوکچھ ہوا ,اسے بھول جائیں: ادھو ٹھاکرے کی مسلمانوں سے اپیل

پہلےجوکچھ ہوا ,اسے بھول جائیں: ادھو ٹھاکرے کی مسلمانوں سے اپیل

ممبئی ، 16 اپریل (یو این آئی) پہلے جو ہوا اسے بھول جاؤ، ہم سب اکٹھے ہو کر اس ملک اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں -اس طرح کی اپیل شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے مسلمانوں سے اپیل کی اس موقع پر انھوں نےاس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ اس کے بعد اس ملک میں الیکشن ہوں گے یا نہیں ادھو ٹھاکرے نے دادر میں شیوسینا بھون میں ،آئندہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر، مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں: امیت شاہ

نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں: امیت شاہ

جموں، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے لوگوں کو نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے اولاد کے لئے کام کر رہی ہیں انہوں کا الزام ہے کہ یہی پارٹیاں جموں وکشمیر میں جعلی انکائونٹر کرانے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں موصوف وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جموں کے پلوار علاقے میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

نئی دہلی، 16 اپریل (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج پھر مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوجیوں کی توہین قرار دیا اور کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیا جائے گا مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا”اگنی پتھ اسکیم ہندوستانی فوج اور ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے جو ملک کی حفاظت کا خواب دیکھتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے بابا رام دیو، بال کرشنا کو اشتہار دے کر معافی مانگنے کی ہدایت دی

سپریم کورٹ نے بابا رام دیو، بال کرشنا کو اشتہار دے کر معافی مانگنے کی ہدایت دی

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مختلف بیماریوں کے علاج سے متعلق پتنجلی آیوروید کے 'گمراہ کن' اشتہارات اور ایلوپیتھک ادویات کے خلاف بیان دینے سے متعلق توہین عدالت کے معاملے میں منگل کو یوگا گرو بابا رام دیو کے معاملے کی سماعت کی عدالت میں پیش ہونے والے بابا رام دیو کے شاگرد اور پتنجلی آیوروید کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بالکرشن کے غیر مشروط معافی کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کے اندر اشتہار کے ذریعے معافی نامہ شائع کرنے کی ہدایت دی ۔

...مزید دیکھیں
پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بہار کی وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری اور مشہور ماہر امراض چشم منیش کمار یادو آج کانگریس میں شامل ہو گئے بہار کے دونوں مشہور لیڈروں پریم کمار چودھری اور ڈاکٹر منیش کمار یادو نے منگل کو کانگریس کے بہار امور کے انچارج موہن پرکاش اور ریاستی کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی اس موقع پر کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
منتخب وزیر اعلیٰ کے ساتھ جیل میں دہشت گردوں جیسا سلوک کیا  جارہا ہے : سنجے سنگھ

منتخب وزیر اعلیٰ کے ساتھ جیل میں دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے : سنجے سنگھ

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے منگل کو کہا کہ دہلی کے لوگوں کے پسندیدہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ جیل میں دہشت گرد جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور اس سے دکھی ہو کر انہوں نے ملک کے عوام کو پیغام دیکر کہا ہے کہ وہ دہشت گرد نہیں ہیں آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا 'مسٹر کیجریوال نے دہلی اور ملک کے لوگوں کے لیے بیٹے اور بھائی کی طرح کام کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

16 Apr 2024 | 4:58 PM

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بہار کی وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری اور مشہور ماہر امراض چشم منیش کمار یادو آج کانگریس میں شامل ہو گئے بہار کے دونوں مشہور لیڈروں پریم کمار چودھری اور ڈاکٹر منیش کمار یادو نے منگل کو کانگریس کے بہار امور کے انچارج موہن پرکاش اور ریاستی کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی اس موقع پر کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کر رہے ہیں۔ مسٹر چودھری کا بہار کے 10 اضلاع میں کافی اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہے اور خاص طور پر نشاد برادری میں ان کا اچھا اثر ہے۔ وہ کھڑکپور آئی آئی ٹی کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔ بہار کانگریس کے لیڈر اکھلیش پرتاپ سنگھ نے کہا کہ چمپارن ضلع میں ڈاکٹر صاحب کا اچھا اثر و رسوخ مانا جاتا ہے۔ وہ ماہی گیر برادری سے آتے ہیں ۔

چھکے لگانے میں حیدرآباد کے ہینرک اور چوکوں میں وراٹ سرفہرست

چھکے لگانے میں حیدرآباد کے ہینرک اور چوکوں میں وراٹ سرفہرست

16 Apr 2024 | 5:10 PM

بنگلورو، 16 اپریل (یو این آئی) سن رائزرس حیدرآباد کے ہینرک کلاسن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 24 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں، وہیں رائل چیلنجرز بنگلور کے وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں آئی پی ایل کے 30 میچوں کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے چھ میچوں میں کلاسن نے سب سے زیادہ 24 چھکے لگائے ہیں رائل چیلنجرز کے بلے باز وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پوران 19 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور حیدرآباد کے ابھیشیک شرما، رائل چیلنجرز بنگلور کے دنیش کارتک اور راجستھان رائلز کے ریان پراگ 18-18 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد چنئی سپر کنگز کے شیوم دوبے، ممبئی انڈینز کے روہت شرما اور دہلی کیپٹلز کے ٹرسٹن اسٹبس 15-15 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے سنیل نارائن اور رائل چیلنجرز بنگلور کے وراٹ کوہلی 14-14 چھکوں کے ساتھ مشترکہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image