image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:16 Hrs(IST)
Others

مسلمانوں کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں:ادھو ٹھاکرے

مسلمانوں کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں:ادھو ٹھاکرے

”من کی بات اور دل کی بات “میں فرق ہوتا ہے،مرحوم انتولے کے خطوط ادبی شاہکار ہیں:شردپوار
ممبئی 23فروری (یواین آ ئی )انجمن اسلام میں مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ عبدالرحمن انتولے کو خراج قیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک منجھا ہوا سیاسداں قراردیا گیا ،اس موقع پروزیراعلیٰ داھوٹھاکرے ،این سی پی لیڈر شردپوار ،راجیہ سبھامیں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور شاعر ونغمہ نگار جاوید اختر نے خیالات پیش کرتے ہوئے انہیں بے باک اور نڈررہنماءبتایا جس کا ایک پہلوادب سے ان کی انیست بھی تھی اور اپنی منگیتر (اہلیہ)نرگس انتولے کو خطوط بھی لکھے جوکہ ان کے زورقلم کا نتیجہ ہے ،اس کتاب ”بنام نرگس بقلم عبدالرحمن انتولے“کا اجرائبھی عمل میں آیا۔جسے ان کی صاحبزادی نیلم مشتاق انتولے نے کیا ہے۔
انجمن اسلام لاءکو مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ بیرسٹر عبدالرحمن انتولے کے نام سے منسوب کر نے کی شاندار تقریب میں بلاتفریق سیاسی پارٹیوں کے رہنماو ¿ں نے شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پرعبدالرحمان انتولے کے ذریعہ لکھی گئی کتاب” بنام نرگس بہ قلم انتولے“ کے رسم اجراءکے موقع پر این سی پی کے صدر شردپوار نے مرحوم عبدالرحمان انتولے کے تعلق سے بہت مفید باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ وزیر اعلیٰ تھے تب وہ کرتا ہوں، دیکھتا ہوں، کروں گا یہ سب جملے کبھی استعمال نہیں کیا بلکہ ان کے سامنے کوئی بھی کام آتا تھا اس کو فوراً کر دیا کرتے تھے۔ بیرسٹر عبدالرحمان انتولے جتنے اچھے سیاست داں تھے، گھریلو زندگی میں بھی ایک کامیاب انسان تھے۔شردپوار نے عبدالرحمان انتولے کے ساتھ گزرے ہوئے ماضی کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سب سے اہم خوبی یہ تھی کہ وہ روز اپنی شریک حیات کو اس زمانے میں خط لکھا کرتے تھے ،جب سوشل میڈیا،انٹرنیٹ اور وہاٹس اپ کا زمانہ نہیں تھا بلکہ ڈاکیہ کے ذریعے خط موصول ہوا کرتے تھے۔ عبدالرحمان انتولے ایک سچے عاشق بھی تھے کیونکہ وہ روز اپنی ہونے واکی بیوی کو خط لکھ کر سیاسی رموز و نکات کے ساتھ ساتھ عشق و معاشقہ کا بھی تذکرہ کیا کرتے تھے۔عبدالرحمان انتولے کی کتاب کی ورق گردانی کرتے ہوئے لفظ ” جان منِِ“ پر آکر رک گئے اور کہا کہ اس سے آگے میں نہیں کہوں گا کیونکہ یہ باتیں میرے بڑے بھائی عبدالرحمان اپنی بیوی کے بارے میں لکھا ہے۔
کانگریس کے سنیئر لیڈر غلام نبی آزاد نے اپنی تقریر میں کہا کہ پورے ہندوستان میں انجمن اسلام جیساکوئی پرانا شاید ہی کوئی ادارہ ہوگا کیونکہ انجمن اسلام کانگریس پارٹی کی بنیاد سے ۱۱ برس قبل وجود میں آیا تھا اس کے بانیوں میںبدرالدین طیب جی بھی تھے،جنہوں نے آزادی ہند کی قیادت کی تھی انہوں نے ہی اس انجمن اسلام کی بنیاد رکھی میں مبارکباد پیش کرتاہوں انجمن کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی اور معاونین کو کہ اس انجمن سے پڑھے ہوئے لوگ آج الگ الگ شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دے کرنہ صرف انجمن کابلکہ ہندوستان کا بھی نام روشن کر رہے ہیں۔
اس پروگرام کے صدروزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ ”ہر ہندوستانی خواہ وہ کسی بھی مذہب کا ہو وہ میرابھائی ہے اس بھی اس ملک پر اتنا ہی حق جتنا میرا ہے ۔ میں کئی برس تک انجمن اسلام کا پڑوسی رہ چکا ہوں مجھے یہ بات کہتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہوتی ہے کہ یہاں پر40فیصد سے زیادہ غیر مسلم بچیاں اور بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ تعلیم کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ کالج، اسکول جانا، کتابیں پڑھنا یا رہبر پڑھ کر امتحان دے کر کامیاب یا ناکام ہونا بلکہ تعلیم کا مقصد ہے کہ آپ پڑھ لکھ کر اچھے انسان بنیں۔ “
انہوںنے پتھر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر پتھر سے کسی کو مار دیا جائے تو اس کو زخم آجاتا ہے مگر اسی پتھر کو سلیقے سے تراشا جائے تو بھگوان بن جاتاہے، اسے ترتیب وارسجھا کر کھڑاکیا جائے تو انجمن اسلام کی عمارت بن جاتی ہے۔ محب وطن مسلمان نے ہمیشہ ملک اور قوم کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے اور ہم ان کی قدر کرتے رہے ہیں ،جبکہ عبدالرحمن انتولے اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اور ان کے والد بال ٹھاکرے کے درمیان گھریلو تعلقات رہے۔انتولے صاحب کے بارے میں ادھو نے کہاکہ مہاراشٹرکے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے انہوں نے جوخدمات انجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ،ان والد بال ٹھاکرے اپنے وزیر اعلیٰ اور وزرائ کو ہمیشہ ان کی راہ پر چلنے اور حکومت کرنے کے طریقہ کار کا اپنانے کی نصیحت کرتے تھے۔ادھو نے انجمن اسلام کی تعلیمی سرگرمیوں کی بھی سراہنا کی۔
مذکورہ تقریب میں ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور و اوقاف نواب ملک، سامنا کے ایڈیٹر اور ممبر ا?ف پارلیمنٹ سنجے راوت، رکن اسمبلی اشوک چوہان، رکن اسمبلی رئیس شیخ، جگتاب دادا ، کے علاوہ فلمی دنیا کے سنجے خان، اکبر خان وغیرہ موجود تھے۔
یواین آئی-اے اے اے

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) این سی پی (ایس پی) نے جمعرات کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے منشور میں ذات پات کی مردم شماری کی بھی حمایت کی اور کسانوں کی بہبود، اپرنٹس شپ کے حقوق کے لیے ایک الگ کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ’شپتھ نامہ' کے عنوان سے جاری منشور میں، این سی پی (ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اوردیگر قوانین میں آئینی اصولوں کے ساتھ تبدیلی کی تجویز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image