OthersPosted at: Jan 3 2018 11:52AM مہاراشٹر میں بند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر
اورنگ آباد، 3 جنوری (یواین آئی) دلت تنظیموں کے مہاراشٹر بند کے اعلان کی وجہ سے ریاست میں کئی مقامات پر زندگی متاثر ہوئی ہے۔
مراٹھواڑہ علاقے کی بہت سی دلت تنظیموں نے بھی ریاست بند کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے احتیاطا بس خدمات کو روکنے کی وجہ سے مہاراشٹر روڈویز ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ایم ایس آر ٹی سی ) ڈپو خالی ہیں۔
ایم ایس آر ٹی سی کے ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین نے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں کم از کم 144 بسوں کو نقصان پہنچایا ہے جن میں 26 بسیں اورنگ آباد ڈپو کی ہیں۔
دنیا کے مشہور اجنتا اور ایلور غاروں کے دیدار کے لئے آئے سیاح یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر سیاح جاپان کے ہیں۔ تمام دکانیں، اسکولوں اور کاروباری اداروں کو احتیاطا بند کیا گیا ہے۔
بائیں بازوکی تنظیموں نے بند کی حمایت کی ہے۔ اورنگ آباد شہر میں دفعہ 144 لگائی گئی ہے اور سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
دلت تنظیموں نے پیر کو ہونے والی نسلی تشدد کے لئے دائیں بازو تنظیموں کے رہنماؤں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
یو این آئی،اظ 1111