OthersPosted at: Feb 23 2021 12:14PM رکن ِپارلیمان سید امتیاز جلیل کورونا سے متاثر
اورنگ آباد ، 23 فروری (یواین آئی ) مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن ِ پارلیمان سید امتیاز جلیل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں ۔
اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر مسٹر جلیل نے ٹویٹر پر خود یہ اطلاع دی ۔ انہیں علاج کے لئے راشید پورہ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔
گجرات میونسپل کارپوریشن کی انتخابی مہم کے بعد وہ تین دن قبل اورنگ آباد آئے تھے ۔ان کی طبیعت اس وقت بگڑ رہی تھی جس کی وجہ سے وہ گھر میں کسی سے نہیں ملے اور خود کو آئیسولیشن میں رکھا تھا ۔ طبیعت بگڑ نےپر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا ، جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ۔ مسٹر جلیل نے اپنے رابطے میں آئے سبھی لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج