NationalPosted at: Jan 14 2018 11:35AM گوگل نے مهاشویتا دیوی کے اعزاز میں ڈوڈل بنایا
نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی) پچھڑوں اور غریبوں کے حق کے لئے لڑنے والی ادیبہ مهاشویتا دیوی کی سالگرہ پر گوگل نے انہیں ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مهاشویتا دیوی نے پوری زندگی لکھنے کے ساتھ خواتین، دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہیں۔
گوگل کی طرف سے پیش ڈوڈل میں بنگالی انداز میں ساڑی پہنے مهاشویتا دیوی کچھ لکھتی نظر آ رہی ہیں۔ ڈوڈل میں ان کے پیچھے مختلف تہذیب، ثقافت، زبان کے پس منظرمیں لوگوں کا چہرہ نظر آ رہا ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ مهاشویتا دیوی نہ صرف اپنی تحریر میں بلکہ عملی زندگی میں بھی پوری طرح سماج کے ہر طبقے کے لئے جدوجہد کرتی رہیں۔
مهاشویتا دیوی کی پیدائش 14 جنوری 1926 کو غیر منقسم ہندوستان کے ڈھاکہ میں ہوئی تھی۔ مهاشویتا دیوی نے 1936 سے 1938 تک شانتی نکتین میں تعلیم حاصل کی تھی۔ انہیں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ، گیان پیٹھ ایوارڈ اور رومن میگسیسے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
یو این آئی،اظ 1125