InternationalPosted at: Sep 24 2018 10:41AM مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار سولیح جیتے
مالے، 24 ستمبر (یو این آئی) مالدیپ میں صدر کے عہدہ کے لئے اتوار کو ہوئے متنازعہ انتخابات میں اپوزیشن امیدوار ابراہیم محمد سولیح نے جیت حاصل کرلی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق طویل عرصہ سے رکن پارلیمان مسٹرسولیح کی جیت کا اعلان یہاں واقع ان کی پارٹی کے مہم ہیڈکوارٹر میں کیا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق نصف شب تک ہوئی 92فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد مسٹر سولیح نے 58.3فیصد حاصل کرلئے ہیں۔
انتخابات پر نظر رکھنے والے ٹرانسپرینسی مالدیپ نے ٹوئٹ کیا کہ مسٹر سولیح نے فیصلہ کن فرق سے جیت حاصل کرلی ہے۔
ہندستانی میڈیا کے لوگوں کو انتخابات کور کرنے کے لئے ویزا دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 0855