InternationalPosted at: Jan 3 2021 9:10AM مالی میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم نے کیا تین فرانسیسی فوجیوں کاقتل
باماکو 3 جنوری (اسپوتنک) مغربی افریقی ملک مالی میں فرانس کے تین فوجیوں پر حملہ کرکے ان کا قتل کردیا گیا ۔ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستہ تنظیم جامعہ نصرت الاسلام و المسلمین (جے این آئی ایم) نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔
امریکی انٹلیجنس گروپ نے یہ اطلاع ہفتے کے روز دی ہے ۔ جے این آئی ایم نے مالی سے فرانسیسی فوج کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ حملہ مالی کےھومبوری علاقے میں ہفتے کی صبح اس وقت ہوا جب فرانسیسی فوجی ایک گاڑی میں سوار فوجی کارروائی کے لئے جارہے تھے۔ یہ حملہ آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 2014 میں فرانس نے موریطانیہ ، مالی ، برکینا فاسو ، نائجر اور چاڈ میں اسلامی عسکریت پسند گروپوں کے خلاف ایک فوجی مہم شروع کی تھی۔
اسپوتنک۔ شا پ۔ 0840