image
Wednesday, Jun 19 2024 | Time 02:54 Hrs(IST)
National

عام آدمی پارٹی ' خواتین مخالف پارٹی' بن چکی ہے: بی جے پی

عام آدمی پارٹی ' خواتین  مخالف پارٹی' بن چکی ہے: بی جے پی

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو عام آدمی پارٹی (آپ ) کے ذریعہ اپنی ہی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کی کردار کشی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے لیڈروں کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور عام آدمی پارٹی اب ' خواتین مخالف پارٹی' بن چکی ہے۔
بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے آج یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں آپ کی لیڈر آتشی مرلینا کے ذریعہ متاثرہ محترمہ مالیوال کے کردار کشی کی تنقید کی اور اس معاملے میں آپ کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر حملہ کیا اور انڈیا اتحاد کے لیڈروں کی خاموشی پر بھی شدید تنقید کی ۔
مسٹر پونا والا نے کہا "اس طرح کا شرمناک واقعہ دہلی کے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کے ساتھ پیش آیا اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ابھی تک کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ وہیں اس معاملے کے ملزم بیبھو کمار کو لکھنؤ ہوائی اڈے پر ان کے ساتھ سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دہلی پولیس نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے آج ملزم کو گرفتار کیا، سوال یہ اٹھتا ہے کہ خاتون رکن ساتھ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا ملزم کیجریوال کی رہائش گاہ پر کیوں تھا؟
مسٹر پونا والا نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے 14 مئی کو ایک بیان دیا تھا کہ “کل ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سواتی مالیوال کیجریوال جی کے گھر گئی تھیں اور ان کے ڈرائنگ روم میں انتظار کر رہی تھیں لیکن ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ، وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس پر کارروائی کریں گے۔ یہ انتہائی شرمناک واقعہ ہے۔‘‘
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر سنگھ کے واقعہ کو قبول کرنے کے باوجود، اگلے دن ایک شرمناک تصویر سامنے آئی کہ بیبھو کمار مسٹر کیجریوال کے ساتھ تھے اور 'آپ' کے کارکنوں نے اپنے وزیر کے عہدے کو بچانے کے لئے ایک رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی کی۔ آج کانفرنس میں وہ کہتی ہیں کہ "ایک اور ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں سواتی مالیوال جی نہیں لنگڑا رہی ہیں اور نہ ان کے کپڑے پھٹے ہیں۔ وہ رو نہیں رہی بلکہ غصے سے چیخ رہی ہیں ۔‘‘
مسٹر پونا والا نے کہا کہ 'آپ' کہتی ہے کہ اگر کسی متاثرہ کے ساتھ بدسلوکی ہوئی ہے، مارا پیٹا گیا ہے یا چھیڑ خانی کی گئی ہے اور وہ عورت نہیں رو رہی ہے، وہ لہو لہان نہیں ہوئی ، کپڑے نہیں پھٹے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس عورت کو کچھ نہیں ہوا؟ متاثرہ کے بارے میں اس طرح کی بات کرنا ’متاثرہ پر الزام لگانا متاثرہ کو شرمسار کرنا ‘ ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اپنی پریس کانفرنس میں اس طرح کے دلائل دیے ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔
مسٹر پونا والا نے مسٹر سنگھ کی پریس کانفرنس کا ویڈیو پیش کرتے ہوئے کئی سوال اٹھائے۔ انہوں نے پوچھا “محترمہ مرلینا کو 72 گھنٹے میں یو ٹرن کیوں لینا پڑا؟ کیا "آپ" کے ایم پی سنجے سنگھ جھوٹ بول رہے تھے؟ آتشی کا کہنا ہے کہ مسٹر سنجے سنگھ کے پاس صرف ایک فریق کے بارے میں اطلاعات ہیں، وہ یہ کہ کیا سنجے سنگھ صرف ایک فریق کی بات سن کر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اس پورے معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ عام آدمی پارٹی ایک گھنٹہ طویل واقعہ میں سے 20-20 سیکنڈ کی ویڈیوز جاری کرکے کیا بیانیہ بنانا چاہتی ہے؟ اگر سواتی مالیوال جھوٹی، غدار اور بدعنوان تھیں تو پھر عام آدمی پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا کا ٹکٹ کیوں دیا؟
مسٹر پونا والا نے کہا کہ اگرچہ آپ مختصر کلپس لے کر بیانیہ بنانے کا کام پہلے ہی کر رہی ہے۔ اس پارٹی کو مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنا چاہئے، کیونکہ محترمہ مالیوال نے خود سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محترمہ مالیوال نے کہا ہے کہ سیاسی ہٹ مین خود کو بچانے کے لیے مختصر ویڈیوز جاری کر رہا ہے تاکہ الزام متاثرہ پر ڈالا جائے۔
بی جے پی کے ترجمان نے مسٹر کیجریوال اور انڈیا اتحاد کے لیڈروں سے سوال کیا کہ انڈیا الائنس کے لیڈر محترمہ مارلینا کی طرف سے کی گئی اس شرمناک عمل اور متاثرہ پر الزام لگانے پر خاموش کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی واڈرا، جنہوں نے ’’میں لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘‘ کا نعرہ دیا، آج اس مظلوم پر خاموش کیوں ہیں ؟ بدسلوکی کے بعد کانگریس چھوڑنے والی شیو سینا (یو بی ٹی) کی لیڈر پرینکا چترویدی اس معاملے پر کیوں خاموش ہیں؟
بی جے پی کے ترجمان نے سوال کیا کہ خواتین کی عزت کے لیے کہیں بھی پہنچ جانے والے کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان کیوں نہیں دیا؟ کیا مسٹر گاندھی کو متاثرہ کی شرمندگی قابل قبول ہے؟ بی جے پی کے ترجمان نے کہا "کانگریس کو بتانا چاہئے کہ آیا یہ اندرونی معاملہ ہے یا جو ادھیر رنجن چودھری جی کہہ رہے ہیں وہ درست ہے۔ مسٹر ادھیر رنجن چودھری نے محترمہ پرینکا گاندھی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ ایک خاتون راجیہ سبھا رکن کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ کے معاون کی طرف سے مارا پیٹا جانا اندرونی معاملہ نہیں ہو سکتا۔ مسٹر ادھیر رنجن چودھری کے کہنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے اپنی خاموشی نہیں توڑی، کیا مسٹر چودھری کو بھی بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا جائے گا؟
مسٹر پونا والا نے کہا “متاثرہ، ملزم، جگہ اور گواہ سبھی عام آدمی پارٹی کے ہیں لیکن کسی اور کا نام لیا جا رہا ہے۔ یہ عام آدمی پارٹی کی عادت بن چکی ہے۔ بی جے پی کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پھر بھی عام آدمی پارٹی غیر ضروری طور پر بی جے پی کو گالی دے رہی ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
مودی جیت کے بعد وارانسی میں ،کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط جاری

مودی جیت کے بعد وارانسی میں ،کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط جاری

وارانسی:18جون(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو وارانسی میں ایک اسٹیج سے وزیر اعظم کسان سمان ندھی اسکیم کی 17ویں قسط جاری کیا اور کسانوں کی بھلائی کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے نیٹ پر این ٹی اے، مرکز سے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے قبول کرکے  مناسب کارروائی کریں

سپریم کورٹ نے نیٹ پر این ٹی اے، مرکز سے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے قبول کرکے مناسب کارروائی کریں

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات سے گھرے نیٹ یو جی 2024 کو منسوخ کرکے پھر سے کرائے جانے کے مانگ والی ایک عرضی پر منگل کو مرکزی حکومت اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) سے کہا کہ خواہ کسی بھی طرف سے 0.001 فیصد بھی لاپرواہی ہو، اسے قبول کریں اور طلبہ میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے مناسب وقت پر مناسب کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے سے پوری طرح نمٹا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات بے مثال و تاریخ ساز:مودی

لوک سبھا انتخابات بے مثال و تاریخ ساز:مودی

(سرخی میں لفظ کی تبدیلی کے ساتھ)
وارانسی:18جون(یواین آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے منگل کو حالیہ انتخابات میں عوام کے ذریعہ دئیے گئے مینڈیٹ کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

...مزید دیکھیں
این ای ای ٹی  پیپر لیک معاملے پر مودی کی خاموشی حیران کن :  راہل

این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے پر مودی کی خاموشی حیران کن : راہل

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے میڈیکل داخلہ امتحان این ای ای ٹی  یو جی 2024 کے پیپر لیک ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 24 لاکھ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے اور مسٹر مودی اس پر حیران کن خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا "نریندر مودی ہمیشہ کی طرح نیٹ کے امتحان میں 24 لاکھ سے زیادہ طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

...مزید دیکھیں
مصرمیں مختلف مقامات پر لوگوں نے یوگا کیا

مصرمیں مختلف مقامات پر لوگوں نے یوگا کیا

قاہرہ، 18 جون (یواین آئی) مصر میں بھی یوگا کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
حج 2024  مکمل : ہندوستانی حُجاج نے بخیر و عافیت اور سکون و اطمینان سے فریضہ حج ادا کیا

حج 2024 مکمل : ہندوستانی حُجاج نے بخیر و عافیت اور سکون و اطمینان سے فریضہ حج ادا کیا

مکہ منورہ / نئی دہلی،18 جون (یواین آئی) دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کا حج 2024 انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
ریلوے حادثہ جی ایف سی جے کنٹینر گڈز ٹرین کے لوکو پائلٹ کی غفلت سے پیش آیا: ریلوے

ریلوے حادثہ جی ایف سی جے کنٹینر گڈز ٹرین کے لوکو پائلٹ کی غفلت سے پیش آیا: ریلوے

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) جی ایف سی جے کنٹینر گڈز ٹرین کے لوکو پائلٹ نے مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع کے رانی ڈنگا میں سگنل عبور کرتے وقت ٹرینوں کے لیے مقرر کردہ رفتار کے اصولوں پر عمل نہیں کیا، جس کی وجہ سے ٹرین حادثہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں

غازی پور:باندرا ایکسپریس سے تین جعل ساز پولیس حراست سے فرار

17 Jun 2024 | 6:01 PM

اٹاوہ:17جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے اک دل علاقے میں غازی پور باندرا ایکسپریس سے ٹرانجٹ ریمانڈ پر لے جائے جارہے تین جعل ساز پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔

image