OthersPosted at: Aug 19 2018 8:39PM ممتا کا کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے دس کروڑ روپے کی مدد کا اعلان
کولکتہ،19اگست (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے زبردست سیلاب کی مار جھیل رہے کیرالہ کو دس کروڑ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
محترمہ بنرجی نے ٹوئٹ کیا کہ ہم اس آفت سیلاب سے نپٹنے کے لئے تمام ضروری مدد پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ ہم بھگوان سے دعا کرتے ہیں کہ کیرالہ کے ہمارے بھائی بہن جلد ہی معمول کے مطابق زندگی شروع کرسکیں ۔
وزیراعلی نے کہاکہ زبردست سیلاب کی مار جھیل رہے کیرالہ کے لوگوں کی حالت دیکھ کر میرا دل دکھی ہوگیا ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں کیرالہ کے لوگو ں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہم نے وزیراعلی راحت فنڈ سے دس کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 2030