NationalPosted at: Jun 9 2023 3:03PM غریبوں کو بھی امیروں جیسی طبی سہولیات ملنی چاہئے : مانڈویہ
نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے جمعہ کو شہریوں کو معیاری حفظان صحت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو بھی وہی طبی سہولیات ملنی چاہئیں جو امیروں کو ملتی ہیں۔
چنڈی گڑھ اور پنچکولہ میں سی جی ایچ ایس آروگیہ کیندروں کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو قابل رسائی اور معیاری حفظان صحت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مسٹرمنسکھ مانڈویہ نے یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے چنڈی گڑھ اور پنچکولہ میں سی جی ایچ ایس فلاح و بہبود کے مراکز کا افتتاح چنڈی گڑھ کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ کرون کھیر اور پنچکولہ سے قانون ساز اسمبلی کے ممبر مسٹرگیان چند گپتا اور ہریانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی موجودگی میں کیا۔ اس کے نتیجے کے طور پر پنچکولہ کو سی جی ایچ ایس سہولیات والا 80 واں شہر قرار دیا گیا ہے، یعنی ایک ایسا شہر جو شہر کے ملازمین اور پنشنرز کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتا ہے۔
چنڈی گڑھ میں پہلے سے ہی سی جی ایچ ایس فلاح و بہبود کا ایسا مرکز موجود تھا، جس میں 47000 رجسٹرڈ مستفیدین تھے۔ دوسرے فلاحی مرکز کے کھلنے سے فائدہ اٹھانے والوں کو ایک بڑی راحت حاصل ہونے جارہی ہے کیونکہ کام کا بوجھ دو فلاحی مراکز کے درمیان تقسیم ہو جائے گا اور انتظار کا وقت کم ہو جائے گا تاکہ شہریوں کے لیے زندگی کی آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یواین آئی۔ م س