image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 15:51 Hrs(IST)
National

لوگ بھاگیرتھی سے تحریک حاصل کریں: مودی

لوگ بھاگیرتھی سے  تحریک حاصل کریں: مودی

نئی دہلی، 23 فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 105 سالہ بھاگیرتھی اماں کے مطالعہ کی شدید خواہش سے لوگوں کو تحریک لینے کی درخواست کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ ہمارے اندر کے طالب علم کو کبھی مرنا نہیں چاہیے۔
مسٹر مودی نے اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں کہا کہ اگر ہم زندگی میں ترقی کرنا چاہتے ہیں، کچھ کر گزرنا چاہتے ہیں تو پہلی شرط یہی ہوتی ہے کہ ہمارے اندر کا طالب علم کبھی مرنا نہیں چاہیے۔ 105 سالہ بھاگیرتھی اماں ہمیں یہی ترغیب دیتی ہیں۔
بھاگیرتھی اماں کیرالا کےگاؤں میں رہتی ہیں۔ بچپن میں ہی انہوں نے اپنی ماں کو کھو دیا۔ چھوٹی عمر میں شادی کے بعد شوہر کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔ لیکن بھاگیرتھی اماں نے اپنے حوصلے اور جذبے برقرار رکھے۔ دس سال سے کم عمر میں انہیں اپنا اسکول چھوڑنا پڑا تھا۔ 105 سال کی عمر میں انہوں نے پھر سے اسکولی پڑھائی شروع کی۔ اتنی عمر ہونے کے باوجود بھاگیرتھی اماں نے لیول ۔4 کا امتحان دیا اور بے صبری سے نتائج کا انتظار کرنے لگی۔ انہوں نے امتحان میں 75 فیصد نمبر حاصل کئے۔ اتنا ہی نہیں، ریاضی میں تو سوفیصد پوائنٹس حاصل کئے۔ اماں اب آگے پڑھنا چاہتی ہیں۔ آگے کے امتحان دینا چاہتی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ’’ظاہر ہے، بھاگیرتھی اماں جیسے لوگ اس ملک کی طاقت ہیں۔ تحریک کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ میں آج خاص طور پر بھاگیرتھی اماں کوسلام کرتا ہوں‘‘۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

20 Apr 2024 | 1:11 PM

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image