NationalPosted at: Feb 23 2020 2:25PM ہنر ہاٹ نے کئی لوگوں کی زندگی تبدیل کی: مودی
نئی دہلی، 23 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ہنر ہاٹ ‘ کی جم کر ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہنرمندوں میں نہ صرف اقتصادی خوشحالی آئی ہے بلکہ اس نے بہت سے لوگوں کی زندگی تبدیل کر دی ہے۔
مسٹر مودی نے اتوار کے روز اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں کہا ’’کچھ دنوں پہلے میں نے، دہلی کے ہنر ہاٹ میں ایک چھوٹی سی جگہ میں، ملک کی وسیع ثقافتی روایات، پکوان اور جذبات کے تنوع کا دیدار کیا۔ روایتی لباس، دستکاری، قالین، برتن، بانس اور پیتل کی مصنوعات، پنجاب کی پھلکاری، آندھرا پردیش کا شاندار لیدر کا کام، تمل ناڈو کی خوبصورت پینٹنگ، اتر پردیش کی پیتل کی مصنوعات، بھدوہی کے قالین، کچھ کی تانبے کی مصنوعات، متعدد موسیقی کے آلات، بے شمار باتیں، پورے ہندوستان کے فنون و ثقافت کی جھلک، واقعی منفرد ہی تھی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پیچھے، دستکاروں کی محنت، لگن اور اپنے ہنر کے تئیں محبت کی کہانیاں بھی باعث ترغیب ہوتی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ’’ہنر ہاٹ میں ایک دويانگ (معذور) خاتون کی باتیں سن کر بڑا اطمینان ہوا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ پہلے وہ فٹ پاتھ پر اپنی پینٹنگ فروخت کرتی تھی لیکن ہنر ہاٹ سے جڑنے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے۔ آج وہ نہ صرف خود کفیل ہیں بلکہ انہوں نے خود کا ایک گھر بھی خرید لیا ہے۔ ہنر ہاٹ میں مجھے کئی دستکاروں سے ملنے اور ان سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ہنر ہاٹ میں حصہ لینے والے کاریگروں میں پچاس فیصد سے زائد خواتین شامل ہیں‘‘۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔