NationalPosted at: Oct 25 2020 1:38PM خوشیوں میں فوجیوں اورمحنت کشوں کو بھی یاد رکھیں:مودی
نئی دہلی ، 25 اکتوبر( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ تہوار مناتے وقت اپنی روزمرہ کی زندگی میں سرحدوں پر تعینات فوجیوں اور ان کی مدد کرنے والے محنت کشوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں ، اور دیوالی کے موقع پر ایک دیا ان کے نام پر بھی روشن کریں۔
آج ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں مسٹر مودی نے ملک کے عوام سے کہا’’
ساتھیو ، ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا ، جو ان تہواروں کے دوران بھی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں اور مادر وطن کی خدمت اورحفاظت کررہے ہیں ۔ ہمیں ان کو یاد کر کے اپنے تہوارمنانے ہیں۔ ہمیں گھر میں ایک دیا مادر وطن کے ان بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کے اعزاز میں بھی روشن کرنا ہے۔ میں اپنے بہادر سپاہیوں سے یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ بھلے ہی آپ بارڈر پر ہیں ، لیکن پورا ملک آپ کے ساتھ ہے ، آپ کیلئے دعا کررہا ہے۔ میں ان کنبوں کی قربانی کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹے اور بیٹیاں آج سرحد پر ہیں۔ ہر وہ فرد جو ملک سے متعلق کسی ذمہ داری کی وجہ سے گھر میں نہیں ہے ، اپنے کنبے سے دور ہے ، میں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ‘‘
جاری،یواین آئی،اظ