NationalPosted at: Mar 31 2020 6:11PM وزیر اعظم مودی نے لاک ڈاﺅن کے لئے عوام سے معافی مانگی
نئی دہلی، 29 مارچ (ےو اےن آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو بحران میں ڈال دیا ہے اور اس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملک میں لاک ڈاﺅن کرنا پڑا جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں خاص طور سے غریبوں کو دقت ہو رہی ہے۔ لہٰذا میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔
مسٹر مودی نے اتوار کو ریڈیو سے نشر اپنے ماہانہ پروگرام’من کی بات‘ میں کہا کہ یہ زندگی اور موت کی جنگ ہے اور کورونا وائرس کو ہرانا ہے ،اس کے لئے وقت پر لاک ڈاﺅن کا فیصلہ لینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اس لیے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن سخت قدم ہے لیکن اگر یہ قدم نہیں اٹھایا جاتا تو بحران مزید تیزی سے بڑھتا۔ اس بیماری کے انفیکشن سے نجات کا یہی ایک طریقہ تھا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اس اقدام سے غریب بہت متاثر ہوا ہے۔ان کے سامنے بڑا بحران پیدا ہوا ہے لیکن کورونا وائرس کو ہرانا ہے تو سخت قدم ضروری ہے۔وقت پر لوگوں کو بچانے کے لئے یہ فیصلہ ضروری تھا لہٰذا لاک ڈاﺅن کیا گیا۔ اس اقدام کی وجہ سے غریب زیادہ پریشان ہیں لہذا ان سے معافی مانگتا ہوں۔
یواین آئی،اظ