NationalPosted at: Feb 23 2020 2:26PM وزیر اعظم مودی نے ’يوویكا‘ کی ستائش کی
نئی دہلی، 23 فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) اکے ’يوویكا‘ پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے آسانی سے نوجوانوں کو سائنس سے جوڑا جا سکتا ہے۔
مسٹر مودی نے اتوار کو اپنے’من کی بات‘ پروگرام میں کہا کہ نوجوانوں کو سائنس سےجوڑنے کے لئے ’يوویكا‘ اسرو کی ایک انتہائی قابل ستائش کوشش ہے۔سال 2019 میں یہ پروگرام اسکول کے طالب علموں کے لئے شروع کیا گیا تھا۔’يوویكا‘ کا مطلب ہے-’نوجوان سائنسداں پروگرام‘۔ یہ پروگرام ہمارے نعرے ’جے جوان جے کسان، جے وگیان ، جے انوسندھان ‘کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں طالب علم امتحان کی چھٹیوں کے بعد اسرو کے مختلف سینٹر میں جاکر خلائی ٹیکنالوجی، خلائی سائنس اور خلائی ایپلی کیشنز کے بارے میں سیکھتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس سلسلہ میں جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد کے پارس نے ان سے ’يوویكا‘ کے بارے میں نوجوانوں کو معلومات دینے کی درخواست کی تھی۔
یواین آئی،اظ