image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 22:35 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

کم آفر ملنے پر گاؤں چلے جائیں گے منوج واجپئی

کم آفر ملنے پر گاؤں چلے جائیں گے منوج واجپئی

ممبئی 26 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور منوج واجپئی کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں کم آفر ملنے پرواپس اپنے گاؤں چلے جائیں گے۔
منوج واجپئی جلد ہی اکشے کمار، تاپسي پنو اور انوپم کھیر کے ساتھ فلم 'نام شبانہ' میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے اپنی زندگی میں لئے گئے فیصلوں کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا’’میں نے تین یا چار ہیرو ٹائپ فلمیں کی ہیں، لیکن حقیقت میں وہ تمام کریکٹر اورئینٹیڈ رول تھے۔
ہمیں ان فلموں میں رقص اورنغمے ڈالنے پڑتے تھے جس سے ان فلموں کو فروخت کیا جا سکے اور مجھے اب بھی اس چیز کو لے کر اچھا محسوس نہیں ہوتا‘‘۔
فلم انڈسٹری میں کم آفر ملنے پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہا ’’اگر آفر کم ملے، تو میں اپنے گاؤں واپس جانا چاہوں گا، دوبارہ لوگوں سےجڑوں گا اور خالی جیب تجربوں سے بھروں گا‘‘۔
انہوں نے کہا انڈسٹری میں چند ہی لوگ ایسے ہیں جو ان کے خیالات کو شیئر کرتے ہیں اور ان میں سے ڈائریکٹر نیرج پانڈے بھی ایک ہیں۔
وہ ان کے ساتھ فلم ’نام شبانہ‘ میں کام کر رہے ہیں ۔
اس سے پہلے دونوں ایک ساتھ فلم ’اسپیشل 26‘ میں کام کر چکے ہیں۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1314

image