image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 15:37 Hrs(IST)
Regional

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کی نئی عمارت کا افتتاح

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کی نئی عمارت کا افتتاح

وائس چانسلر نے لکھنؤ کیمپس کو ایک بڑے مرکز کے طورپر فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا
لکھنؤ، 12مارچ(یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کو میں ایک بڑے تعلیمی مرکز کے طور پر فروغ دینا چاہتا ہوں تاکہ شمالی ہند کے لوگوں کو تعلیمی ترقی کے مواقع فراہم کیے جاسکیں ۔ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمداسلم پرویز نے لکھنؤ کیمپس کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا ۔
واضح رہے کہ مانولکھنؤ کیمپس کی یہ نئی عمارت ٹیگور مارگ نزد شباب مارکیٹ واقع ہے ۔ افتتاحی تقریب کا آغاز محمود الحسن نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔کیمپس کی طالبات نے یونی ورسٹی کاترانہ پیش کیا ۔
کیمپس کے طلبہ کی تحریروں پر مشتمل وال میگزین کا اجرا بھی اس موقع پر کیا گیا ۔کیمپس کے انچارج ڈاکٹر عبدالقدوس نے مہمانوں اور حاضرین کا خیر مقدم کیا ۔نظامت کا فریضہ ڈاکٹر عمیر منظر نے انجام دیا جبکہ شکریے کے کلمات ڈاکٹر نکہت فاطمہ نے اداکیے۔
ڈاکٹر محمداسلم پرویز نے اس موقع پر قرآن فہمی پر زور دیا اور کہا کہ یہ صرف ثواب کی کتاب نہیں ہے بلکہ یہ حکمت ودانائی کا خزینہ ہے ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی برج کورس کے ذریعہ مدارس کے فارغین کو مرکزی دھارے میں لانے کا کام کررہی ہے تاکہ وہ سائنسی اور سماجی علوم کی طرف بھی متوجہ ہوسکیں اور انھیں اپنی صلاحیت کے اظہار کے بہترین مواقع مل سکیں ۔
افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرمحمد ثناء اللہ ندوی نے ’’سائنس مغرب اور ہم ‘‘کے موضوع پرکلیدی خطبہ پیش کیا ۔انھوں نے کہا کہ مسلمانوں نے کے یہاں علم کا جامع تصور تھا اس میں دینی اور دنیاوی علوم کی تخصیص نہیں تھی۔
جاری۔یو این آئی۔ م ش۔م الف

خاص خبریں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

بھوپال، 28 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائےگا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

28 Mar 2024 | 3:19 PM

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image