NationalPosted at: Jun 9 2023 10:41PM ہندوستان، فرانس اور متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے درمیان بحری مشق اختتام پذیر
نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) ہندوستان، فرانس اور متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے درمیان پہلی سہ فریقی میری ٹائم پارٹنرشپ مشق جمعرات کو اختتام پذیر ہوگئی مشق کے پہلے ایڈیشن کے دوران، سمندر میں وسیع پیمانے پر آپریشنز جیسے کہ سطحی جنگ جس میں ٹیکٹیکل فائرنگ اور میزائل کی مشقیں شامل ہیں کلوز کوارٹر مشقیں، فرانسیسی رافیل اور یو اے ای ڈیش 8 ایم پی اے کے ساتھ جدید فضائی دفاعی مشق، ہیلی کاپٹر کراس لینڈنگ آپریشنز، حصہ لینے والے یونٹس کی جانب سے سمندر میں پھر سے بھرائی کی مشقیں کی گئیں۔
اس مشق میں اہلکاروں کی کراس ایمبارکیشن بھی دیکھی گئی جس سے بہترین طریقوں کے تبادلے میں سہولت ہوئی۔
اس مشق نے تینوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان بحری تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے اور بحری ماحول میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اس طرح مرکنٹائل تجارت کے تحفظ اور خطے میں کھلے سمندر پر جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
یواین آئی۔ م س