image
Friday, Mar 29 2024 | Time 15:17 Hrs(IST)
National

مشہور اسلامی اسکالر مولانا وحیدالدین خاں دہلی کے قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

مشہور اسلامی اسکالر مولانا وحیدالدین خاں دہلی کے قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

نئی دہلی، 21اپریل (یو این آئی) مشہور اسلامی اسکالر اور عالم اسلام کی معروف شخصیت، اسلامی مرکز کے صدر اور الرسالہ کے مدیر مولانا وحیدا لدین خاں کو قریبی اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں نظام الدین کے پنج پیران قبرستان میں دوپہر کو سپرد خاک کردیا گیا۔ کورونا پروٹوکول کی وجہ سے کم لوگوں کو شرکت کی اجازت تھی اس لئے خاندان کے افراد اور قریبی لوگ ہی تدفین میں شریک ہوپائے۔
مولانا وحیدالدین خاں کا کل رات پونے دس بجے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 96 سال تھی۔ پسماندگان میں دو بیٹے اوردو بیٹیاں ہیں۔
مولاوحیدالدین خاں کافی عرصے بیمار چل رہے تھے۔ کچھ دنوں قبل انہیں دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی پیدائش یکم جنوری 1925کو اعظم گڑھ کے دور افتادہ گاؤں بڈھیریا میں ہوئی تھی۔ مدرستہ الاصلاح اعظم گڑھ سے فارغ تھے وہ علم کا خزانہ تھے۔ عربی، انگریزی اردو اور دیگر زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ انہوں نے اسلام پر کتابیں لکھنے کے علاوہ تفسیر بھی لکھی اور متعدد اصلاحی کتابیں تنصیف کی۔ وہ درجنوں کتابوں کے مصنف تھے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو، مولانا حسین احمد مدنی، سبھاش چندر وغیرہ بھی کو دیکھا تھا اور ان کی تقریریں سنی تھیں۔انہوں نے ملک کو آزاد ہوتے ہوئے دیکھا تھا اوراس وقت کے حالات کا بھی انہیں بخوبی علم تھا۔
مولانا کے انتقال سے عالم اسلام اور دنیا ایک بہترین اسکالر سے محروم ہوگئی ہے۔ مولانا نے رسالہ نکال کر منفی سوچ سے مثبت سوچ کی طرف لیجانے کی کوشش۔ ان کی حیثیت ایک مصلح کی تھی۔وہ ہمیشہ مثبت کی طرف چلنے کا مشورہ دیتے تھے۔ وہ عرصہ تک جمعیۃ علمائے ہند سے بھی وابستہ رہے۔ جمعیۃ میں ادارت کے دوران الجمعیتہ نے قارئین پر چھاپ چھوڑا اور لوگوں کا اس کا انتظار رہتا تھا۔ مولانا الجمعیتہ کے علاوہ متعدد اداروں میں خدمات انجام دیں۔ وہ مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی کی ایما پر ندوہ کا نشریاتی تحقیقی ادارہ ’مجلس تحقیقات و نشریات اسلام‘ میں تین سال قائم کیا اور پھر صدر جمعےۃ علمائے ہند مولانا سید اسعد مدنی کی دعوت میں الجمعیتہ سے وابستہ ہوگئے۔ مولانا کا تعلق جماعت اسلامی بھی رہا۔ اس کے بعد انہوں نے 1976میں الرسالہ کے اجراء کے بعد ان کی راہیں الگ ہوگئی ہیں۔ مولانا کے نظریات سے اختلافات کیا جاسکتا ہے لیکن ان کی علمی شخصیت سے نہیں کیا جاسکتا۔
خاں صاحب نے عصری اسلوب میں 200 سے زائد اسلامی کتب تصنیف کی ہیں۔ جو آپ کی علمی قابلیت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ان میں سے چند قابل ذکر تصانیف مندرجہ ذیل ہیں۔
تذکیر القرآن، اللہ اکبر،الاسلام،الرّبانیہ،حقیقت حج (اردو اورعربی)،پیغمبر انقلاب،رازِ حیات،مذہب اور سائنس، مذہب اور جدید چیلنج،ہند۔ پاک ڈائری (2006)،اسلام دور جدید کا خالق، عقلیات اسلام، علما اور دور جدید، تجدید دین، سفرنامہ غیر ملکی اسفار جلد اول، سفرنامہ غیر ملکی اسفار،جلد دوم، سفرنامہ اسپین وفلسطین،اسفار ہند،خلیج ڈائری،ڈائری جلد اول(1983-1984)،ڈائری(1989- 1990)، ڈائری(1991-1992)، فسادات کا مسئلہ، سوشلزم اور اسلام، مطالعہ قرآنم، تعبیر کی غلطی، دین کی سیاسی تعبیر، اظہارِ دین، عربی کتب و تراجم،
مولانا وحیدالدین خاں، عام طور پر دانشور طبقہ میں امن پسند مانے جاتے ہیں۔ ان کا مشن ہے مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا۔ اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرنا۔ مسلمانوں میں مدعو قوم (غیر مسلموں) کی ایذا وتکلیف پر یک طرفہ طور پرصبر اور اعراض کی تعلیم کو عام کرنا ہے جو ان کی رائے میں دعوت دین کے لیے ضروری ہے۔ مولانا جدید یت کے قائل مسلم نوجوان کے پسندیدہ شخصیت تھے۔پڑھے لکھے ہندوؤں کے ایک حلقے میں مولانا بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
الرسالہ نامی ایک ماہ نامہ جو اردو اور انگریزی زبان میں شائع کیا جاتا ہے۔ الرسالہ (اردو) کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے اور الرسالہ (انگریزی) کا خاص مقصد اسلام کی دعوت کو عام انسانوں تک پہنچانا ہے، دور جدید میں الرسالہ کی تحریک، ایک ایسی تحریک ہے جو مسلمانوں کو منفی کارروائیوں سے بچ کر مثبت راہ پر ڈالنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے۔ مولانا لکھتے ہیں کہ”1976ء میں الرسالہ کے اجراء کے بعد سے جو کام میں کررہاہوں،اس کا ایک خاص پہلو یہ ہے کہ میں مسلمانوں کو یہ سبق دے رہاہوں،کہ وہ منفی سوچ سے اوپر اٹھیں اور مثبت سوچ کا طریقہ اختیار کریں“
اس کے علاوہ مولانا وحیدالدین خاں کی انگریزی اور ہندی میں میں درجنوں تصانیف ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image