RegionalPosted at: Aug 20 2017 7:15PM سرمایہ داروں کی بڑھتی بالادستی جمہوریت کیلئے سنگین خطرہ: مایاوتی
لکھنؤ، 20 اگست (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ نے آج الزام لگایا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کی شہ پر سرمایہ داروں کی بڑھتی بالادستی جمہوری نظام پر سنگین خطرہ ہے۔ محترمہ مایاوتی نے یہاں کہاکہ عام تصور ہے کہ بی جےپی بڑے سرمایہ داروں کے اشارے پر ہی چلنے والی پارٹی ہے، صد فیصد سچی بات ہے۔ حال ہی میں شائع ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارم (اے ڈی آر) کے تازہ اعداد و شمار نے بھی یہ پوری طرح سے صحیح ثابت کردیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ سرمایہ داروں کا مفاد چاہنے والی بی جے پی غریب اور کسان کا خیرخواہ کس طرح ہوسکتی ہے۔ بی ایس پی سربراہ نے کہاکہ اعداد و شمار گواہی دیتے ہیں کہ بی جے پی حکومتیں ایک کے بعد ایک عوام مخالف، کسان مخالف اور سرمایہ داروں کے حق میں فیصلے کیوں کرتے جا رہے ہیں۔ جاری۔ یو این آئی۔ س ا