image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 15:42 Hrs(IST)
Regional

مایاوتی 2019میں لوک سبھاالیکشن لڑسکتی ہیں

مایاوتی 2019میں لوک سبھاالیکشن لڑسکتی ہیں

لکھنؤ، 11 جولائی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سربراہ مخالفین کی حیثیت سے اپنی مضبوط دعویداری پیش کرنے کے مقصد سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ ماياوتي امبیڈکر نگر یا بجنور سے سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن لڑ سکتی ہیں ۔
آئندہ سال 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو لے کر بی جے پی، کانگریس سمیت زیادہ تر پارٹیوں نے ابھی سے تیاری شروع کر دی ہے۔ بی ایس پی نے بھی اپنی حکمت عملی بنانا شروع کردی ہے۔پارٹی ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق قومی سیاست میں مایاوتی کا 14 سال کا ’سیاسی بن باس‘ اب ختم ہو گا۔ مایاوتی کا 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے میدان میں اترنے کا امکان ہے۔ انہوں نے لوک سبھا کا آخری الیکشن سال 2004 میں لڑ اتھااورجیت بھی حاصل کی تھی۔
بی ایس پی لوک سبھا انتخابات سے پہلے اتر پردیش میں اپوزیشن اتحاد کے لئے کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں کچھ ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں، لیکن اب خود مایاوتی کے انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری سے پردیش کی سیاست کو نیا طول و عرض مل سکتا ہے۔پارٹی مایاوتی کے لئے کافی وقت سے مناسب انتخابی حلقےکی تلاش میں ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر مایاوتی امبیڈکر نگر یا بجنور سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔
غور طلب ہے کہ فی الحال امبیڈکر نگر لوک سبھا حلقے کی پانچ اسمبلی سیٹوںمیں سے چار پر بی ایس پی کاقبضہ ہے۔ محترمہ مایاوتی نے سال 1998، 1999 اور 2004 میں اسی لوک سبھا کی نمائندگی کی تھی۔ بی ایس پی کو بحال کرنے کے لئے 2019 لوک سبھا انتخابات کافی اہم ہوگا۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ محترمہ مایاوتی امبیڈکر نگر سے الیکشن لڑ کر پارٹی کو بہتر قیادت فراہم کر سکتی ہیں۔
یواین آئی۔اد۔

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

20 Apr 2024 | 1:11 PM

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image