image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 17:03 Hrs(IST)
Regional

ممکنہ شکست کے خوف سے بی جے پی اسی سال کراسکتی ہے لوک سبھاانتخابات:مایاوتی

ممکنہ شکست کے خوف سے بی جے پی اسی سال کراسکتی ہے لوک سبھاانتخابات:مایاوتی

لکھنؤ،15جولائی (یواین آئی)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدر مایاوتی نے وزیراعظم نریندرمودی پر ترقی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے کاالزام لگاتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیاہے کہ انتخابات میں ممکنہ شکست کے خوف سے بی جےپی سال کے اواخر میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ اور راجستھان اسمبلی انتخابات بھی کراسکتی ہے ۔
محترمہ مایاوتی نے اتوارکو یہاں کہاکہ مسٹر مودی نے ’وکاس ‘کا گمراہ کرنے والا راگ چھوڑ کر ذات پات اور فرقہ واریت کو بڑھاوادینے کا حربہ اختیار کرنا شروع کردیاہے ۔اس سے عوام میں اس تصور کو تقویت ملی ہے کہ مسٹر مودی کی کم ہوتی مقبولیت سے بوکھلائی بی جےپی کافی مایوس ہے اور مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ اور راجستھان اسمبلی کے ساتھ ہی لوک سبھا انتخابات بھی قبل ازوقت اس سال کے اواخرتک کراسکتی ہے ۔جموں کشمیر میں محبوبہ مفتی کی حکومت گراکر بی جےپی نے اسکا اشارہ پہلے ہی دیدیاہے ۔
اعظم گڑھ اور مرزاپورمیں مسٹر مودی کی تقریرکو ’چناوی جگاڑ ‘قراردیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کرناٹک میں سام ،دام ،دنڈ ،بھید ہرطرح کے ہتھکنڈے اختیار کرنے کے باوجود وہاں حکومت نہیں بننے کی وجہ سے بی جے پی کی اعلی قیادت مایوسی میں مبتلاہے اور اچھی انتخابی حکمت عملی کے لئے میدان تیار کرنے کے لئے سرکاری سرپرستی میں ملک کو ذات پات ،فرقہ وارانہ کشیدگی اور تشددکی آگ میں جھونکنے کی مسلسل کوشش کررہی ہے ۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس ان طاقتوں کے خلاف بنا ہے جو ملک کو الگ الگ کرنا چاہتی ہیں۔

...مزید دیکھیں
امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ ملا

امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ ملا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا منگیشکر خاندان نے لتا منگیشکر کی یاد میں سال 2022 میں لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ قائم کیا تھا، لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ہر سال ایسے فرد کو دیا جاتا ہے جس نے ملک، اس کے لوگوں اور معاشرے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیاہو سب سے پہلے یہ ایوارڈ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں

کے پی سنگھ نے شملہ میں منتخب اگنی ویروں کا حوصلہ بڑھایا

25 Apr 2024 | 4:58 PM

شملہ، 25 اپریل ( یو این آئی) ہندوستانی فوج کے ہماچل پردیش، ہریانہ اور چندی گڑھ کے اے ڈی جی میجر جنرل کے پی سنگھ (وششٹ سیوا میڈل) نے جمعرات کو آرمی ریکروٹنگ آفس شملہ کا دورہ کرکے نئے نومنتخب اگنی ویروں کو مبارکباد دی جو مختلف آرمی ٹریننگ سینٹرز میں ٹریننگ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی فوجی ٹریننگ پوری لگن اور محنت کے ساتھ کرنے کے لئے کہا۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image