image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 17:02 Hrs(IST)
National

مسلمانوں کو لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی میڈیکل تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت: نجمہ اختر

مسلمانوں کو لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی میڈیکل تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت: نجمہ اختر

نئی دہلی،20اکتوبر (یوا ین آئی) مسلم لڑکیوں کی طبی تعلیم پر زور دیتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ مسلمانوں کو لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی میڈیکل تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے یہ بات آج یہاں ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹر س کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت خطاب کرتے ہوئے کہی’طبی پیشہ کی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرنا‘کے تھیم پر منعقدہ سالانہ کانفرنس میں ڈاکٹر نجمہ اختر نے کہاکہ مسلم ڈاکٹرس کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے اور اس سے زیادہ خوشی مسلم لڑکی ڈاکٹر س کو دیکھ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں ڈاکٹر س کی بہت ضرورت ہے تاکہ صحت کی شعبہ میں میں بہتری لائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ سچر کمیٹی نے بھی مسلمانوں کی تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں پسماندگی کا ذکر کیا ہےانہوں نے میڈیکل اور پیرا میڈیکل کی تعلیم کو اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ جامعہ ہمدرد نے اس سلسلے میں اہم قدم اٹھایا ہے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پیرا میڈیکل کی تعلیم دی جارہی ہے اور لیکن اب تک میڈیکل کی تعلیم کا انتظام نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے میڈیکل کالج کھولنے میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔
ڈاکٹروں کو درپیش مختلف چیلنجز کے عنوان پرپینل مباحثے میں ایسوسی ایشن مسلم ڈکٹرس کے سرپرست مشہور سرجن ڈاکٹر عبدالحئی نے کہاکہ طبی تعلیم میں سائیکلو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروں کو مریضوں کی سائیکلوجی کو سمجھنا چاہئے۔ مریض کی سائیکلو جی کو سمجھے بغیر نہ تو اس کا صحیح علاج ممکن ہے نہ ہی اس کو مطمئن کرنا ممکن ہے۔ ڈاکٹروں کے ساتھ مار پیٹ کے واقعات پیش آنے کے ضمن میں انہوں نے کہاکہ کمیونی میں اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں اور مریض کے رشتہ دار ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے مریض جلد ٹھیک ہوجائے، ان کا کہنا ہوتا ہے کہ ہم تین دن سے یہاں پڑے ہیں اور کچھ نہیں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسی صورت حال میں ڈاکٹر اور مریض دونوں کو دونوں کی مجبوری سمجھنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں اس کے دونوں ذمہ دار ہوتے ہیں۔
ایسوسی ایشن مسلم ڈکٹرس کے صدر ڈاکٹر حافظ عبدالخالق نے کہاکہ مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ ڈاکٹروں کے بارے میں حکومت کی پالیسی کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیسے ہم ہوں گے ویسے ہمارے ڈاکٹرس ہوں گے۔ انہوں نے اخلاقیات اور خدمت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جب تک ہم اس پیشہ کو خدمات سمجھ کر نہیں اپنائیں گے اس وقت تک طبی پیشے کی عظمت کو بحال نہیں کیا جاسکتا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

راولپنڈی 28 مارچ (یو این آئی) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکی ساختہ ہتھیاروں سے پاکستان کے خلاف حملے کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
فیبا ایشیا کپ میں ہندوستانی خواتین اور مردوں کی ٹیم کا جیت کے ساتھ آغاز

فیبا ایشیا کپ میں ہندوستانی خواتین اور مردوں کی ٹیم کا جیت کے ساتھ آغاز

سنگاپور، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی مردوں اور خواتین کی باسکٹ بال ٹیموں نے فیبا ​​3x3 ایشیا کپ 2024 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنے اپنے میچ جیت کر مہم کی فاتحانہ شروعات کی۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

28 Mar 2024 | 4:24 PM

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کو 10سال حکومت کرنے کے بعد الیکشن قریب آتے ہی افسپا کی منسوخی یاد آئی لیکن دو بار حکومتی معیاد پوری کرنے کے دوران ان لوگوں کو اس کالے قانون کی منسوخی کا خیال نہیں آیا۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image