NationalPosted at: Jun 28 2017 3:54PM میرا کمار کا پرچہ نامزدگی داخل
نئی دہلی، 28 جون (یواین آئی) اپوزیشن کی صدارتی عہدے کی امیدوار میرا کمار نے آج یہاں اپنا کاغذات نامزدگی داخل کیا۔ سترہ اپوزیشن پارٹیوں کی امیدوار اور سابق لوک سبھا اسپیکر محترمہ کمار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں الیکشن افسر اور لوک سبھا کے سیکرٹری جنرل انوپ مشرا کے سامنے اپنے کاغذات نامزدگی کے چار سیٹ داخل کئے۔ محترمہ کمار کے ساتھ کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، ترنمول کانگریس کے ڈیریک او برائن، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیتا رام یچوری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاکے سیکرٹری ڈی راجہ، ڈی ایم کے رہنما کنی موجھی، بہوجن سماج پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا اور سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال موجود تھے۔ پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ، کرناٹک کے وزیر اعلی سددھیرمئيا، پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سوامی، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن كھڈگے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس سے پہلے آج ہی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کے اميدورار رام ناتھ كووند کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی کا چوتھا سیٹ داخل کیا گیا۔ مسٹر كووند کاغذات نامزدگی کے تین سیٹ 23 جون کو داخل کر چکے ہیں۔ یواین آئی۔اےایم۔