image
Tuesday, Oct 15 2019 | Time 06:38 Hrs(IST)
National

ممتا کی مودی سے ملاقات

ممتا کی مودی سے ملاقات

نئی دہلی،18ستمبر(یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج یہاں وزیرا عظم نریندر مودی سے ملاقات کیمسٹر مودی سے ملاقات کے لیے وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچ کر ممتا بنرجی نے انھیں گلدستہ پیش کیامسٹر مودی کے دوسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعد ترنمول رہنما کی ان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ محترمہ بنرجی مودی حکومت کی دوسری مدت کار شروع ہونے کے فوراً بعد بلائی گئی نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئی تھیں۔ وہ پارلیمنٹ سیشن سے قبل بلائی گئی مختلف پارٹیوں کے سربراہوں کے اجلاس میں بھی نہیں آئی تھیں مختلف مسائل سے متعلق مرکزی حکومت اور مغربی بنگال حکومت کے درمیان شدید نوک جھوک اور مزاحمت جاری ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے مسٹر مودی سے ریاست کی ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
یو این آئی، ایم اے۔

خاص خبریں
رافیل طیارے سودے کو  کانگریس رد کرانا چاہتی تھی :مودی

رافیل طیارے سودے کو کانگریس رد کرانا چاہتی تھی :مودی

بلبھ گڑھ، 14 اکتوبر (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے آج کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ فرانس کے ساتھ رافیل طیارے کے سودے کو رد کرانا چاہتی تھی لیکن قومی سلامتی کے لئے پرعزم قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت نے ان کی سازش کو ناکام بنادیامسٹر مودی نے یہاں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رافل طیارہ کے سودے کے سلسلے میں اس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران بہت ہنگامہ آرائی کی تھیانہوں نے کہا کہ ’’ان لوگوں نے پورا زور لگادیا تھا کہ یہ طیارہ سمجھوتہ رد ہوجائے، ہندوستان میں نئے جنگی طیارے نہ آنے پائے۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت ' اسکل اینڈانٹرپرینیورشپ یونیورسٹی ' قائم کرے گی

دہلی حکومت ' اسکل اینڈانٹرپرینیورشپ یونیورسٹی ' قائم کرے گی

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یواین آئی) دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت کے طلباء کے روزگار کو یقینی بنانے کی سمت میں ' دہلی اسکل اینڈانٹرپرینیورشپ یونیورسٹی ' قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب کے پانچ سابق پولیس اہلکاروں کو رہا کرنے کے لیے مرکز کی منظوری

پنجاب کے پانچ سابق پولیس اہلکاروں کو رہا کرنے کے لیے مرکز کی منظوری

نئی دہلی 14 اکتوبر (یواین آئی) مرکزی حکومت نے پنجاب میں مختلف جرائم کی سزا میں جیلوں میں بند ریاست کے پانچ سابق پولیس اہلکاروں کو خصوصی رعایت کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اجودھیا معاملہ:مسلم فریق نے ہندو فریق کے دعوی پر سوال  اٹھائے

اجودھیا معاملہ:مسلم فریق نے ہندو فریق کے دعوی پر سوال اٹھائے

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) مسلم فریق نے سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے سامنے پیر کو دعوی کیا کہ ہندو فریق یہ ثابت کرنے میں نااہل ہے کہ اہم گنبد ہی بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔

...مزید دیکھیں
ابھیجیت بنرجی سمیت تین کو اقتصادیات کانوبل انعام

ابھیجیت بنرجی سمیت تین کو اقتصادیات کانوبل انعام

اسٹاک ہوم ،14اکتوبر(اسپوتنک)ہندنژاد امریکی شہری ابھیجیت بنرجی کوسال 2019کا اقتصادیات کا نوبل انعام دیاگیا ہے مسٹر بنرجی کے ساتھ ایشتر ڈوفلو اور مائیکل کریمرکو بھی مشترکہ طورپر نوبل انعام دینے کا اعلان کیاگیاہے تینوں ماہرین اقتصادیات کودنیا بھر میں غریبی دورکرنے کی سمت میں ایکسپیری منٹ اپروچ کےلیے یہ انعام دیاگیاہے ۔

...مزید دیکھیں
پاکستان پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ بڑھا: ڈوبھال

پاکستان پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ بڑھا: ڈوبھال

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے آج پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ سوچی سمجھی پالیسی کے تحت دہشت گردی کی پرورش کر رہا ہے لیکن بین الاقوامی ادارہ مالی کارروائی دستہ ( اے ایف اے ٹی ایف ) کے گھیرے میں آنے کے بعد سے اس پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہےمسٹر ڈوبھال نے پیر کو یہاں انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور خصوصی ورک فورسز کے سربراہان کے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجرموں کو کسی ملک کی حمایت حاصل ہوتی ہے تو یہ ایک بہت بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
سونیا کے خلاف شرمناک بیان  پرکھٹر ملک کی خواتین سے معافی مانگیں: کانگریس

سونیا کے خلاف شرمناک بیان پرکھٹر ملک کی خواتین سے معافی مانگیں: کانگریس

نئی دہلی،14اکتوبر(یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ہریانہ کے وزیرا علیٰ منوہر لال کھٹر کا کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے خلاف نازیبا بیان دیناقابلِ مذمت، شرمناک اور ملک کی خواتین کی تذلیل ہے لہٰذا انھیں معافی مانگنی چاہیےکانگریس نے پیر کے روز ٹویٹ کیا،’پارٹی کی (عبوری) صدر سونیا گاندھی کے خلاف شرمناک بیان، خواتین کی تذلیل اور غیر سماجی افکار کے لیے وزیراعلیٰ کھٹر کو ملک کی پوری خواتین سے معافی مانگنی چاہیے‘پارٹی نے کہا ہے کہ مسٹر کھٹر کی قیادت میں ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے پانچ سال میں خاتون مخالف کام کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image