image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 15:03 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

فلمساز اورہدایت کار محبوب خان کے فرزند اقبال خان کا انتقال

فلمساز اورہدایت کار محبوب خان کے فرزند اقبال خان کا انتقال

ممبئی 10مئی(یواین آئی) ہندوستانی فلمی صنعت کے مشہور زمانہ فلمساز و ہدایت کاراورمحبوب خان کے صاحبزادے اور شہر کے باندرہ علاقہ میں واقع محبوب اسٹیڈیو کے مالک اقبال محبوب خان کا لیلاوتی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔

وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کافی علیل تھے۔
پسماندگان میں اہلیہ سعیدہ خان ہیں جو کہ شہنشاہ جذبات یوسف خان عرف دلیپ کمار کی حقیقی ہمشیرہ ہیں۔
ان کے علاوہ ایک بیٹا ثاقب خان اور دختر الہام خان ہیں۔

اقبال محبوب خان کی تدفین جنوبی ممبئی کے مرین لائنس قبرستان میں گزشتہ نصف شب میں عمل میں آئی۔

یو این آئی۔
اے اے اے۔
ایف اے۔
م الف

image