image
Friday, Apr 19 2024 | Time 22:51 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

سیکرٹ سپراسٹار کا نیا نغمہ ’’میری پیاری امی‘‘ایک ماں کو خراج تحسین

سیکرٹ سپراسٹار کا نیا نغمہ ’’میری پیاری امی‘‘ایک ماں کو خراج تحسین

ممبئی، 12ستمبر(یو این آئی)حال ہی میں عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کا نیا نغمہ "پیاری امی" ریلیز ہوااس نغمے کے منظر عام پر آتے ہی اس نے تہلکہ مچا دیا. ناظرین کے دلوں کو جھنجھور کر رکھ دیا. پچھلے نغمے "میں کون ہوں" کی طرح ہی انسو کا کردار نبھانے والی زائرہ وسیم عرف انسو اپنی پہچان چھپاتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتی ہے. وہ یہ کہتی ہے کے یہ نغمہ اس نے اپنی امی کو ڈیڈیکیٹ کیا ہے. یہ نغمہ ایک ماں اور اسکے بچوں کے بیچ کے ایک اٹوٹ رشتے کی عکاسی کرتا ہے. اس نغمے میں ماں کے پاکیزہ جذبوں کی کئی مضبوط کڑیاں ہیں. ایک بیٹی کے خوابوں کی تکمیل کے لئے اس کی کوششوں اور قربانیوں والی اور دل کو چھو لینے والی منظر نگاری ہے. جاری یو این آئی۔
ج ا۔
م الف

image