InternationalPosted at: Jan 14 2018 10:07AM میکسیکو میں میڈیا کے خلاف تشدد میں صحافی کاقتل
میکسیکو سٹی، 14 جنوری (رائٹر) میکسیکو میں صحافیوں کے خلاف جاری تشدد کے دوران ہفتہ کو شمالی صوبہ تمولپس میں ایک صحافی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ میکسیکو میڈیا اہلکاروں کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک ممالک میں شامل ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ نوایوو لاریڈو شہر میں ہفتہ کودوپہر کارلوس ڈومنگیز نامی ایک میڈیا اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ اٹارنی جنرل کے دفتر نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہے کہ کہیں صحافت کے پیشے کی وجہ سے ہی تو ان کوقتل نہیں کیا گیا۔
ڈومنگیز سیاسی مضامین لکھنے والے ایک آزاد صحافی تھے۔اپنے آخری شائع مضامین میں انہوں نے میکسیکو میں جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر بڑھتی ہوئی سیاسی تشدد کی مذمت کی تھی۔
تمولپس کے گورنر فرانسسکو گارسیا كےبیزا ڈی واكا نے ٹوئٹر پر واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ' صحافی کارلوس ڈومنگیز کے خاندان کے ساتھ ان کی ہمدردی ہے. میں ان سے اور ریاست کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ قاتل بخشا نہیں جائے گا‘‘۔
رپورٹس وداؤٹ بارڈر نامی ایک ادارے کے مطابق سال 2017 میں دنیا بھر میں تقریبا 67 میڈیا اہلکاروں کا قتل ہوا تھا۔ مغربی نصف کرہ میں صحافیوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ملک میکسیکو کو مانا گیا۔
رائٹر،اظ 0857