NationalPosted at: Jan 3 2018 2:57PM بحریہ کا مگ -29 طیارہ حادثے کا شکار
نئی دہلی، 3 جنوری (یو این آئی) بحریہ کا ایک مگ -29 کے لڑاکا طیارے آج گوا کے ہنسا بحری ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے پائلٹ وقت رہتے طیارے سے چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا۔ بحریہ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک ٹرینی پائلٹ طیارے پرریگولر تربیتی اڑان بھر رہا تھا۔ طیارہ اڑان بھرنے سے پہلے ہی رن وے پر پھسل گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
پائلٹ نے وقت رہتے طیارے سے چھلانگ لگا کر جان بچا ئی۔ فائر بریگیڈ ٹیم کے اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ اس حادثے کی وجہ سے رن وے کو دیگر اڑانوں کے لئے بند کر دیا گیا۔
مگ- 29 طیارے کا یہ پہلا حادثہ تھا۔
یو این آئی ۔م ش ۔ 1445