OthersPosted at: Feb 17 2020 9:34PM ہندوستان ’گرین ایکونومی ‘کے فروغ کی قیادت کرےگا:مودی
گاندھی نگر،17فروری(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو کہا کہ ہندوستان نے ماحولیات تحفظ کےلئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور ہم ’گرین ایکونومی ‘کو فروغ دینےمیں دنیا کی قیادت کریں گے۔
نقل مکانی کرنے والے پرندوں پر اقوام متحدہ کے کانفرنس سی ایم ایس کے رکن ملکوں کی 13ویں میٹنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ لوگوں کی حصہ داری کے ساتھ ہندوستانی گرین ایکونومی کے فروغ میں دنیا کی قیادت کرےگا جس میں پہاڑی ماحولیاتی نظام کا تحفظ بھی شامل ہے۔
ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سال 2022 تک دو اہم پالیسیاں بنانے کا اعلان کیا۔اس میں ایک سمندر ماہی گیروں کے سلسلے میں اور دوسری سمندری نظام کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں ہوگی۔
اس موقع پر ہندوستان کو سی ایم ایس کے رکن ملکوں کی میٹنگ سی اوپی کی صدارت بھی سونپی گئی۔ہندوستان اگلی 14ویں سی اوپی میٹنگ تک اس کا صدر رہے گا جو 2023 کی آخری تماہی میں ہونی ہے۔اس موقع پر ڈاک محکمے کے ذریعہ ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیاگیا۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔