image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 22:38 Hrs(IST)
National

اقلیتی اداروں میں شیڈولڈ کاسٹ ریزرویشن کا مطالبہ غیر آئینی :پروفیسرطاہر محمود

اقلیتی اداروں میں شیڈولڈ کاسٹ ریزرویشن کا مطالبہ غیر آئینی :پروفیسرطاہر محمود

نئی دہلی 11 جولائی[یو این آئی]اقلیتی اداروں میں شیڈولڈ کاسٹ ریزرویشن کا مطالبہ غیر آئینی قرار دیتے ہوئےممتاز ماہر قانون پروفیسرطاہرمحمود نے آج کہاہے کہ آئین اور عدالتی فیصلوں کے تحت اقلیتی اداروں میں درج فہرست ذاتوں کیلئے ریزرویشن لازمی نہیں ہے۔
قومی اقلیتی کمیشن کے سابق چیرمین نےیواین آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 1992 کے اپنے جس فیصلے میں اقلیتی اداروں میں اقلیتی طلباء کیلئے پچاس فیصد سیٹیں محفوظ رکھنے کی بات کہی تھی اسی میں عدالت عظمیٰ نےیہ بھی کہا تھا کہ باقی ماندہ سیٹیں ‘‘خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ‘‘ بھری جائیں اس لئے اس عدالتی فارمولے میں درج فہرست ذاتوں کیلئے ریزرویشن کی کوئی گنجائش نہیں ۔
پروفیسرمحمود نے بتایا کہ قومی اقلیتی کمیشن کے اپنے دور صدارت میں انہوں نے کمیشن کی طرف سے سپریم کورٹ کے مذکورہ فیصلے کی اس وضاحت پر مبنی میمورنڈم جاری کیا تھا جسے مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو بھیج دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بعد کے فیصلوں میں سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ اقلیتوں کے لئے محفوظ پچاس فیصد سیٹوں کی بات کوئی ’’حدّ آخر‘‘ متعیّن نہیں کرتی بلکہ کسی ریاست میں اقلیتوں کی آبادی کے حساب سے ان کیلئے محفوظ سیٹوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں پروفیسر طاہر محمود نے کہاکہ ’’پی اے انعام دار بنام ریاست مہاراشٹر‘‘( 2005) کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئین کی دفعہ15 میں ایک شق بڑھاکر یہ واضح کردیا گیا تھا کہ حکومت اپنی ریزرویشن پالیسی عام اداروں میں نافذ کرسکتی ہے ، اقلیتی تعلیمی اداروں میں نہیں۔
انہوں نے مزید بتا یا کہ اس ترمیم کی بنا پرہی بمبئی ہائی کورٹ نے پچھلے سال ایک واضح فیصلہ سنایا تھا کہ اقلیتی اداروں میں درج ذیل فہرست ذاتوں کے لئے ریزرویشن لازمی نہیں ہے۔ اس کے خلاف ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل کی جس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔
پروفیسر محمود نے کہا کہ اس سلسلے میں آئینی اور قانونی حیثیت بالکل واضح ہے اس لئے علی گڑھ اور جامعہ میں شیڈیولڈ کاسٹ ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والے اور کوئی راستہ نہ پاکر انکی اقلیتی حیثیت ہی سے انکار کرتے ہیں لیکن آج کی تاریخ میں یہ دونوں مطلق اقلیتی ادارے ہیں کیونکہ انکی اس حیثیت کو چیلنج کرنے والے مقدمات ابھی تک فیصل نہیں ہوئے۔
یو این آئی۔ سلام

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) این سی پی (ایس پی) نے جمعرات کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے منشور میں ذات پات کی مردم شماری کی بھی حمایت کی اور کسانوں کی بہبود، اپرنٹس شپ کے حقوق کے لیے ایک الگ کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ’شپتھ نامہ' کے عنوان سے جاری منشور میں، این سی پی (ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اوردیگر قوانین میں آئینی اصولوں کے ساتھ تبدیلی کی تجویز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
image