NationalPosted at: Nov 29 2022 8:25PM دیہی علاقوں میں سستی جانچ فراہم کرنے کے لیے مشن ریڈیولوجی انڈیا کا آغاز
نئی دہلی، 29 نومبر(یو ا ین آئی)دنیا کے دیگرممالک کے برخلاف ہندوستان کو شہری بمقابلہ دیہی اور غریب بمقابلہ امیر جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے ایک فرد کی خرچ کرنے کی صلاحیت اہم ہے لیکن زیادہ تر صحت کی دیکھ بھال میٹروپولیٹن علاقوں تک محدود ہے، جس سے دیگر علاقے طبی سہولیات سے محروم ہیں۔اس کے پیش نظر سندیپ شرما فاؤنڈیشن یہاں ایک تقریب میں مشن ریڈیولوجی انڈیا (ایم آر آئی) کا آغاز کیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز اور شہری ہوا بازی، حکومت ہند جنرل وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے مشن ریڈیولوجی انڈیا (ایم آر آئی) کا آغازکرتے ہوئے کہا کہ میں اس شاندار اور بے مثل پہل کے لیے سندیپ شرما فاؤنڈیشن کابہت مشکور ہوں۔ مشن ریڈیولوجی انڈیا کا شہری اور دیہی صحت کی دیکھ بھال کے درمیان موجود خلیج کو ختم کرکے صحت کی دیکھ بھال میں ایک نیا دور آغاز ہوگا۔ اس طرح یہ حکومت ہند کی اہم صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں بشمول آیشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اور آیشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کی معاونت کرے گا۔
ایم آر آئی ایک مہم ہے جس کا مقصد ہر ہندوستانی کو ان کے گھر کے قریب مناسب تشخیصی خدمات فراہم کرنا ہے اور بہتر رسائی اور سستی سروس کے ساتھ بیماری کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ اس کو پورا کرنے کے لیے ایم آر آئی ایک ملک گیر تشخیصی مراکز کا ایک نیٹ ورک تیار کرے گا، جس کی پیروی کی جائے گی۔ گائیڈ لائنز قائم کی جائے گی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈروں کی جانب سے مجموعی طور پر نگرانی کی جائے۔ قائم کردہ تشخیصی مراکز بہترین خدمات پیش کرتے ہیں جن میں میگنیٹک ریزوننس امیجنگ 1.5T، کمپیوٹیڈ ٹوموگرافی، ڈیجیٹل ایکسرے، ٹیلی کنسلٹیشن اور پیتھالوجی خدمات کے علاوہ دیگر خدمات شامل ہیں۔
مشن ریڈیولوجی انڈیا کے آغاز اور مائی اسٹمپ کی نقاب کشائی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سندیپ شرما فاؤنڈیشن کے بانی اور سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت سندیپ شرما نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ اگر صحیح تشخیص ہوجائے تو بیماری خود بخود تین چوتھائی ٹھیک ہوجاتی ہے۔ درست تشخیص سے علاج میں مدد ملتی ہے اور یہ ڈاکٹر کا اولین مقصد ہونا چاہیے۔ہر ہندوستانی خواہ اس کی ذات، معاشی حیثیت، سماجی حیثیت اور جغرافیائی خطہ سے قطع نظر، ہر کوئی بہترین صحت کی دیکھ بھال کا مستحق ہے۔ مشن ریڈیولوجی انڈیاہر ہندوستانیوں کوکفایتی شرح پر معیاری تشخیصی خدمات فراہم کرکے اس مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
سندیپ شرما نے مزیدکہاکہ ہمارا نقطہ نظر ہندوستان کی ضرورت مند آبادی کو سستی تشخیصی خدمات فراہم کرنا ہے۔ تمام سول سوسائٹی تنظیموں، کارپوریٹس، حکومت اور این جی اوز کو مل کر 748اضلاع میں ایم آر آئی کے لیے فزیکل او رمشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنانے میں معاشرے کی بہتری کے لیے مدد کرنی ہوگی۔
صحت کی دیکھ بھال بہت سے شعبوں میں تیزی سے فروغ پارہی ہے، بشمول ریڈیولوجی۔ امیجنگ اور ٹیکنالوجی کی دنیا نئے رجحانات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے جدت کے وسیع امکانات پیدا ہورہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز اور شہری ہوا بازی، حکومت ہند ڈاکٹر وی کے سنگھ نے مشن ریڈیولوجی انڈیا (ایم آر آئی) کے ساتھ ہی مشن ریڈیالوجی انڈیا کا خصوصی ڈیزائن کردہ MyStamp بھی لانچ کیا۔دہلی سرکل کے پوسٹ ماسٹر جنرل (آپریشنز)اشوک کمار نے اس موقع پر ریلیز کے لیے پہلا البم پیش کیا۔ ایم آر آئی سندیپ شرما یہ فاؤنڈیشن کی ایک سماجی پہل ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف