image
Friday, Apr 19 2024 | Time 04:41 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

نرگس کا کردار نبھانا باعث فخر: منیشا

نرگس کا کردار نبھانا باعث فخر: منیشا

ممبئی، 7 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ ان کے لئے آنجہانی اداکارہ نرگس دت کا کردار نبھانا باعث فخر کی بات ہے۔

منیشا کوئرالہ فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کی ماں نرگس دت کا کردار ادا کررہی ہیں۔
راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم سنجو میں سنجے دت کا کردار رنبیرکپور نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا نرگس دت جیسی اداکارہ کا کردار نبھانا میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے اور یہ کسی بھی اداکارہ کے لئے ایک خواب کی تکمیل کی طرح ہے حالانکہ میرا رول چھوٹاہے پھر بھی بہت خاص ہے۔
لیکن میں اس فلم سے اور اپنے کردار کے لئے کافی پرجوش ہوں۔

منیشا کوئرالہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ذہنی کشیدگی سے گزری ہیں، تو انہوں نے کہا اتار چڑھاؤ ہر ایک کی زندگی میں آتے ہیں میری زندگی میں بھی آئے لیکن اب مجھے ان حالات سے نمٹنا بخوبی آتا ہے۔

یو این آئی۔
شا پ۔
1212

image