InternationalPosted at: Mar 7 2021 10:19AM ماڈرنا، فلپائن میں کورونا ٹیکے سے متعلق معاہدہ
واشنگٹن، 7 مارچ (اسپوتنک) امریکہ کے میساچوسیٹس میں واقع ماڈرنا انک کمپنی نے فلپائن کو 1.30 کروڑ خوراک کی سپلائی کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
ماڈرنا نے سنیچر کو جاری بیان میں کہا ’’اس معاہدے کی شرائط کے تحت ٹیکوں کی خوراک کی سپلائی 2021 کے وسطی میں شروع ہوگی۔ کووڈ 19 ویکیسن ماڈرنا فلپائن میں استعمال کے لئے مجاز نہیں ہے اور کمپنی تقسیم سے قبل ضروری منظوریوں کو حاصل کرنے کے لئے ریگولیٹرز سے بات کرکے رکاوٹیں دور کرے گی‘‘۔
ریلیز کے مطابق جدید کورونا وائرس ویکسین کی اضافی 70 لاکھ خوراک کی سپلائی کے لئے فلپائن حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کی مذکورہ کمپنی کے ساتھ ایک علیحدہ معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو، اسٹیفن بینسل نے اتوار کے روز کہا ’’ہم حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو کووڈ 19 ویکسین ماڈرنا کو فلپائن میں لانے کے لئے ان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘‘۔
اس ماہ کے شروع میں، فلپائن نے چین کے سنووک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کے ساتھ اپنی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا تھا۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، فلپائن میں اب تک 591000 سے زیادہ کورونو وائرس کے معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ ملک بھر میں اموات کی تعداد 12400 سے زیادہ ہے۔
اسپوتنک۔ این یو۔