image
Friday, Apr 19 2024 | Time 13:40 Hrs(IST)
National

مودی ۔شاہ کی جوڑی ملک کے لئے نقصان دہ :کانگریس

مودی ۔شاہ کی جوڑی ملک کے لئے نقصان دہ :کانگریس

نئی دہلی ،26مئی (یواین آئی)کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر امت شاہ کی جوڑی کو ملک کے لئے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے چار سال کے دوران کوئی بھی وعدہ پورانہ کرکے عوام کےساتھ دھوکہ کیاہے ۔
کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد،کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت اور میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت کی مدت کارمیں ملک میں کوئی محفوظ محسوس نہیں کررہاہے ۔اس دوران خاص طور سے فوجی ٹھکانوں پر سب سے زیادہ حملے ہوئے ہیں اور سرحد پار سے سب سے زیادہ تین ہزار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ مودی حکومت کی چار سال کی مدت کار پوری ہونے کو پارٹی ملک بھر میں دھوکہ دہی کے دن کےطورپر منارہی ہے اور ریاستوں کی راجدھانیوں اور ضلع ہیڈکوارٹروں میں پارٹی رہنما پریس کانفرنس کرکے مودی حکومت کی خامیوں کا پردہ فاش کررہے ہیں ۔حکومت کی ناکامی پر پارٹی نے ’وشواس گھات چارسالوں میں صرف بات ہی بات ‘کےعنوان سے ایک کتابچہ بھی جاری کیا ہے جس میں مختلف شعبوں میں اعدادوشمار کے ذریعہ حکومت کی ناکامیوں کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے ۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image