image
Friday, Mar 29 2024 | Time 06:48 Hrs(IST)
National

مودی حکومت میں ملک پر100 لاکھ کروڑ کا قرض بڑھا: کانگریس

مودی حکومت میں ملک پر100 لاکھ کروڑ کا قرض بڑھا: کانگریس

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ وہ ملک کے 15ویں وزیر اعظم ہیں، لیکن جو کام ان سے پہلے 14 وزیر اعظم نہیں کر سکے، انہوں نے محض اپنے 9 سال کی مدت کار میں کردکھایا اورملک کا قرض 55 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھاکر 155 لاکھ کروڑ روپے پہنچادیا ہے۔
آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس ترجمان سپریہ شرینت نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک پر 100 لاکھ کروڑ روپے کا قرض بڑھا کر ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، اس لیے انہیں ملک کی معیشت پر وائٹ پیپر جاری کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹرمودی نے جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو ملک کا قرض صرف 55 لاکھ کروڑ روپے تھا، لیکن اب یہ تین گنا بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا، "نریندر مودی اس ملک کے 15ویں وزیر اعظم ہیں اور یقین مانئے انہوں نے وہ کردکھایا جو ان سے پہلے کے 14 وزیر اعظم نہیں کر سکے۔ آزادی کے 67 برسوں میں جہاں 14 وزرائے اعظم نے مل کر 55 لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا۔ مودی جی نے اپنے نو سالہ دور میں اسے تین گنا بڑھا کر 155 لاکھ کروڑ روپے کر دیا۔ یعنی نو سالوں میں ملک کا قرض 100 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔
ترجمان نے کہا، 'آج حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ ملک قرض میں ڈوب گیا ہے اور ملک پر 100 لاکھ کروڑ روپے کا قرض بڑھ گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آج ہر ہندوستانی پر- یعنی ایک نوزائیدہ بچے کے سر پربھی تقریباً 1.2 لاکھ کا قرض ہے۔
انہوں نے کہا، "نریندر مودی جی نے اپنے دور اقتدار کے ہر سیکنڈ میں 4 لاکھ روپے کا قرض، ہر منٹ 2.4 کروڑ کا قرض، ہر گھنٹے میں 144 کروڑ کا قرض، 3456 کروڑ روپے ہر دن کا قرض، ہرماہ 1.03 لاکھ کروڑاور ہر سال 12.47 لاکھ کروڑقرض اس ملک پر لاد دیا ہے۔ عالم یہ ہے کہ ہے کہ ہمارے یہاں آج دنیا میں سب سے مہنگی رسوئی گیس، تیسرا سب سے مہنگا پٹرول اور آٹھواں سب سے مہنگا ڈیزل ملک میں فروخت ہورہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بڑی بڑی باتیں کرتے تھے لیکن اب نو سال تک وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کے بعد اپنی معاشی بدانتظامی سے معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور ملک پر مہنگائی، بے روزگاری اور قرضوں کا بوجھ ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا، "ملک کو بھاری قرضوں میں غرق کردینے کے بعد مودی جی، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ محض زبانی جمع خرچ اور کیمرا جیوی بنے رہنے سے کام نہیں چلنے والا- ہم اس پلیٹ فارم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت بلا تاخیر آج ہندوستان کی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کرے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image