NationalPosted at: Oct 22 2021 7:07PM مودی آج ملک سے خطاب کریں گے
نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 10 بجے ملک سے خطاب کریں گے۔
مسٹر مودی نے خود ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ مسٹر مودی کس موضوع پر خطاب کریں گے تاہم غالب امکان ہے کہ ان کا خطاب کل ایک ارب ویکسینیشن کے تناظر میں ہوگا ۔
غور طلب ہے کہ کورونا ٹیکہ کاری مہم 21 جون کو شروع کی گئی تھی اور کل تک ایک ارب ٹیکہ اہل وطن کو دیا جا چکا ہے۔
یو این آئی،ایم اے