image
Friday, Mar 29 2024 | Time 03:16 Hrs(IST)
National

مودی اتوار کو پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

مودی اتوار کو پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو دارالحکومت میں صبح 10:30 بجے قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے، جس میں انتظامی افسران کے تربیتی نظام میں بہتری پر بات ہوگی۔ راجدھانی کے پرگتی میدان کے بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کا خطاب بھی ہوگا۔
کیپسٹی بلڈنگ کمیشن کی طرف سے قومی تربیتی کانفرنس کا انعقاد ملک بھر میں انتظامی خدمات کے تربیتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور انتظامی افسران کے لیے تربیتی انفراسٹرکچر کو مضبوط ذکرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مسٹرمودی سول سروس کی صلاحیتوں کی تعمیر کے ذریعے ملک میں گورننس اور پالیسی کے نفاذ کے عمل میں بہتری پر زور دے رہے ہیں۔ اس سوچ کے ساتھ حکومت نے انتظامی خدمات کی صلاحیت سازی کے لیے قومی پروگرام (این پی سی ایس سی بی) - ’مشن کرمایوگی‘شروعات کی ہے، تاکہ صحیح رویہ، مہارت اور علم کے ساتھ مستقبل کی ضروریات کے مطابق ایک انتظامی خدمات کی تشکیل کی جا سکے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔
کانفرنس میں مرکزی تربیتی ادارے،ریاستی انتظامی تربیتی ادارے،علاقائی اور ڈویژنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے 1500 سے زائد مندوبین حصہ لیں گے۔ مرکزی حکومت کے محکمے مشاورت،ر یاستی حکومتوں، مقامی حکومتوں کے انتظامی افسران کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ماہرین بھی حصہ لیں گے۔
کانفرنس میں آٹھ پینل میں باتیں ہوں گی، جس میں سے ہر ایک انتظامی خدمات کے تربیتی اداروں سے متعلق موضوعات پر، جیسے فیکلٹی کی ترقی، تربیتی اثرات کی تشخیص اور مواد کی ڈیجیٹلائزیشن وغیرہ پر توجہ مرکوز کرے گی۔
یو این آئی۔ خ س۔

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image