NationalPosted at: Nov 8 2018 6:27PM
Shareوزیراعظم مودی نے اڈوانی کو سالگرہ کی مبارک باد دی
نئی دہلی، 8 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کوان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔
مسٹر مودی نے اپنے ٹویٹ پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ’’مسٹر اڈوانی جی کو جنم دن بہت بہت مبارک۔ ملک کی ترقی میں ان کا تعاون قابل ستائش ہے۔مستقبل کے فیصلے کرنے اور عوام دوست پالیسیاں بنانے کے لئے ان کے وزارتی دور کی تعریف کی جاتی ہے۔ ان کی حکمت عملیوں کی مختلف شعبوں میں سراہنا کی جاتی ہے۔ ہندوستانی سیاست پر مسٹر اڈوانی جی کے انمٹ نقوش ہیں۔بے لوث اور مسلسل محنت سے انہوں نے بی جے پی کو مضبوط بنایا اور حیرت انگیز طور پر کارکنوں کی رہنمائی کی۔ میں ان کی صحت اور طویل عمری کی تمنا کرتا ہوں‘‘۔
مسٹر اڈوانی کی پیدائش 8 نومبر 1927 کو پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی تھی۔
یو این آئی۔ این یو۔