image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 02:52 Hrs(IST)
National

21 ویں صدی میں دیہی معیشت بدلے گی: مودی

21 ویں صدی میں دیہی معیشت بدلے گی: مودی

نئی دہلی، 09 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز امید کی ہے کہ 1 لاکھ کروڑ روپے کے زراعت کے انفراسٹرکچر فنڈ سے گاؤں میں زراعت پر مبنی صنعتیں قائم ہوں گی ، جس سے چھوٹے کاشتکار مالی طور پر بااختیار ہوں گے مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کا افتتاح کرتے ہوئے ، کہا کہ اس فنڈ کی مدد سے کسان ، پیداوار تنظیمیں اور کسان گروپ گودام ، کولڈ اسٹوریج اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری قائم کرسکیں گے جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ اس سے کسان کاروباری بن سکیں گے۔ ملک میں 10 ہزار نئی کسان پروڈیوسر تنظیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک تازہ پھل ، سبزیاں ، دودھ اور مچھلی پہنچانے کے لئے کسان ریل کی شروعات کی گئی ہے۔ یہ مکمل ائر کنڈیشنڈ ٹرین مہاراشٹر اور بہار کے درمیان چل رہی ہے۔ ان دونوں ریاستوں کے علاوہ مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے قوانین کو ختم کردیا گیا ہے اور زراعت کو صنعت جیسی سہولت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابوؤں نے ضروری اجناس قانون کا غلط استعمال کیا اور اس سے تاجروں کو ڈرایا گیا، اس وقت جب یہ قانون نافذ کیا گیا تھا ، اس وقت ملک میں اناج کی قلت تھی لیکن آج اناج کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ منڈی قانون کو ختم کردیا گیا ہے اور کسانوں کو کہیں بھی اناج بیچنے کی اجازت ہے اور کاشتکاروں کو صنعتوں کے ساتھ براہ راست شراکت دار بنانے کے لئے قانون میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ انہوں نے آج وزیر اعظم کسان یوجنا کے تحت ساڑھے آٹھ کروڑ کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں 17000 کروڑ روپئے منتقل کئے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ کوویڈ 19 بحران کے دور میں بھی ، کسانوں نے ملک میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت نہیں ہونے دی۔ کسانوں کی محنت کی وجہ سے 80 ملین افراد کو آٹھ ماہ سے مفت راشن فراہم کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران زرعی کام کی اجازت دی گئی تھی اور اس عرصے میں فصلوں کی کٹائی اور بوائی کا کام ہوا۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 102 حلقوں کے لئے جمعہ کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی ان سیٹوں پر کل 16.63 کروڑ ووٹروں کو کل 1625 امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

کلکتہ 19اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم ’’انڈیا ‘‘ اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ دونوں پارٹیاں اس وقت بی جے پی کی ایجنڈہیںمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے تمام پری پول سروے جعلی ہیں  بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

تل ابیب،19 اپريل (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

تہران،19 اپريل (یو این آئی) ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی پر فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کر چکا، خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کوموقع دینے کو تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

ملاں پور، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کے آشوتوش شرما کی بلے بازی کی تمام تعریفوں کے درمیان ممبئی انڈینس کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ بھی آشوتوش کی شاندار بلے بازی سے لطف اندوز ہوئے آشوتوش سوریہ کمار اور گلین میکسویل کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 34ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

19 Apr 2024 | 11:59 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعہ کو کھیلے گئے 34ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................7......6......1.....0.....12......0.677کولکاتہ نائٹ رائیڈرز............ ...............6......4.....2......0......8.......1.399چنئی سپر کنگز ..................................7......4.....3.....0.......8.......0.529سن رائزرز حیدرآباد............ ................6......4.....2......0......8........0.502لکھنؤ سپر جائنٹس.................................7......4.....3.....0.......8.......0.123دہلی کیپٹلز ................................. ........7......3.....4......0......6......-0.074ممبئی انڈینز ................................. .......7......3.....4.....0.......6......-0.133گجرات ٹائٹنز ................................. ......7......3.....4......0......6.......-1.303پنجاب کنگز ................................. ........7......2.....5......0......4.......-0.251رائل چیلنجرز بنگلور..............................7......1.....6......0......2.......-1.185یواین آئی۔

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 7:05 PM

ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے میں شکیل دل کا ہوں ترجماں کہ محبتوں کا ہوں رازداں -مجھے فخر ہے مری شاعری مری زندگی سے جدا نہیں - شکیل احمد ،تین اگست 1916 کو اتر پردیش کے بدایوں قصبے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب او رپیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image