NationalPosted at: Aug 18 2019 9:47PM وزیراعظم ملک واپس لوٹے
نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی پڑوسی ملک بھوٹان کے دو دن کے کامیاب دورے کے بعد اتوار کو ملک واپس لوٹ آئےمسٹر مودی کا ہوائی اڈے پر وزیرخارجہ ایس جےشنکر نے خیرمقدم کیادورے کے دوران مسٹر مودی نے بھوٹان کے وزیراعظم لوتیئے شیرنگ کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کی۔ دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں شراکت داری میں اضافہ کرنے کے مختلف معاہدوں پر تفصیل سے بحث کی۔ اس کے بعد دونوں وزرائے اعظم کی موجودگی میں سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور عدالتی شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔
انہوں نے مسٹر شیرنگ کے ساتھ مل کر 7200 میگاواٹ کی منگدیچھو آبی بجلی منصوبہ کا افتتاح کیا۔ دونوں لیڈروں نے ہندوستان کے نیشنل نالج نٹورک اور بھوٹان کے ڈرک ریسرچ اور ایجوکیشن نٹ ورک کے درمیان رابطہ پروگرام کا بھی افتتاح کیا۔ مسٹر مودی نے ہندوستان کے روپے کارڈ کو بھی لانچ کیا۔ سنگاپور کے بعد بھوٹان دوسرا ملک ہے جہاں روپے کارڈ لانچ کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ظ ا