OthersPosted at: Sep 23 2018 5:39PM غریبوں کو بااختیار بنانے کی اسکیم ہے آیوشمان بھارت:مودی
رانچی، 23 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے دس کروڑ خاندانوں کو صحت بیمہ مہیا کرانے کے مقصد سے شروع کئے گئے آیوشمان بھارت اسکیم کو ’’گیم چینجر‘‘ بتایا اور کہا کہ یہ غریبوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں اٹھایاگیا قدم ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں وزیراعظم عوامی صحت اسکیم ( پی ایم جے اے وائی) آیوشمان بھارت کی ابتدا کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کانگریس پر ’’غریبی ہٹاؤ‘‘ نعرے کا استعمال صرف ووٹ بینک کے کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں آج شروع کی گئی اس اسکیم سے فائدہ سبھی ذاتوں، مذاہب اور برادری کے غریبوں کو حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پی ایم جے اے وائی آیوشمان بھارت غریبوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں اٹھایاگیا قدم ہے اور یہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس اسکیم کو کچھ لوگ ’’مودی کیئر‘ تو کچھ غریبوں کی اسکیم بتارہے ہیں۔ یقینی طور پر اس اسکیموں سے غریبوں کی خدمت ہوسکے گی۔ اس سے غربت دور کرنے میں ضرور مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر غریب کو عزت کے ساتھ جینے کا حق ملے گا۔ ان کی حکومت ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ پر یقین رکھتی ہے۔
یو این آئی۔ ظ ا۔